انڈیا کی رولنگ پارٹی بی جے پی کے نئے صدر کون ہیں؟

پارٹی کے نیشنل ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر کے لکشمن کے مطابق چونکہ مقابلے میں کوئی اور امیدوار نہیں تھا، اس لیے موجودہ قومی ورکنگ صدر نتن نابن یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ 

بی جے پی کے ورکنگ صدر نتن نابن پارٹی کے نئے صدر بننے جا رہے ہیں جسے ماہرین ایک سرپرائز کہہ رہے ہیں۔ 45 سال کی عمر میں وہ بی جے پی کے سب سے کم عمر نیشنل پریذیڈنٹ ہوں گے۔

ان سے پہلے جنوری 2020 سے بی جے پی کے پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا تھے۔

بی جے پی بننے کے تقریباً دو ماہ بعد نتن نابن 23 مئی 1980 کو پیدا ہوئے تھے۔

وہ انڈیا کی ریاست بہار سے پانچ بار قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ 

پارٹی کے نیشنل ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر کے لکشمن کے مطابق چونکہ مقابلے میں کوئی اور امیدوار نہیں تھا، اس لیے موجودہ قومی ورکنگ صدر نتن نابن یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ 

کچھ عرصہ پہلے تک ریاستی سطح پر بھی نتن نابن زیادہ نمایاں نہیں تھے۔ پچھلے مہینے ان کا اچانک ورکنگ صدر بننا کئی لوگوں کے لیے حیران کن تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات اور بعد میں ایوانِ زیریں انتخابات کے دوران ان کی پرفارمنس نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو متاثر کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا میں سیاسی ماہر عاصم علی کہتے ہیں کہ زیادہ لوگوں نے کسی کم مشہور لیڈر کی توقع نہیں کی تھی۔

نامزدگی کا پراسس ایک سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہا کیونکہ بی جے پی کی اعلیٰ لیڈرشپ (نریندر مودی - امت شاہ) اور آر ایس ایس کے درمیان اس پر اتفاق نہیں تھا۔ 

رپورٹس کے مطابق آر ایس ایس بی جے پی پر مودی - شاہ کی سخت گرفت کو تھوڑا نرم کرنا چاہتی تھی اور پچھلے سال دو نامزد امیدوار مسترد کیے گئے۔

عاصم علی کے مطابق نتن نابن کی نامینیشن شاید آر ایس ایس کی منظوری رکھتی ہے، کیونکہ یہ جنریشنل شفٹ اور دہلی کے سرکلز کے باہر سے آنے والے لیڈر کا اشارہ دیتی ہے اور آر ایس ایس 2029 کے بعد بی جے پی کے فیوچر کا سوچ رہی ہے۔ ساتھ ہی، نابن مودی - شاہ کو جانتے ہیں اور سٹیٹ الیکشنز میں بھی کام کر چکے ہیں، اس لیے بیلنس متاثر نہیں ہوتا۔

نتن نابن منگل یعنی آج باضابطہ طور پر ذمہ داری سنبھالیں گے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ اس انتخاب سے مودی کی پارٹی پر گرفت مضبوط ہوگی یا کمزور؟

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا