مصر: نو دن اکیلے گھر پر چھوڑ دیا جانے والا چار ماہ کا بچہ ہلاک

ایک جھگڑے کے بعد والدین نے اپنے چار ماہ کے بچے کو نو دن تک گھر میں اکیلا چھوڑ دیا جس سے وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

(پکسابے)

مصر میں والدین نے چار ماہ کے بچے کو نو دن تک گھر میں اکیلا چھوڑ دیا جس سے وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

اخبار ’خلیج ٹائمز‘ نے مصر کے اخبار ’یوم‘ کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ قلیوبیہ میں پیش آیا، جہاں بچے انس کے 28 سالہ والد اور 24 سالہ ماں نے اسے نو دن کے لیے تنہا چھوڑ دیا۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیوی نے خاوند سے جھگڑے کے بعد ان سے جھوٹ بولا اور اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ گھر سے یہ کہہ کر چلی گئیں کہ وہ سودا سلف خریدنے جا رہی ہیں جبکہ وہ اپنے والدین کے گھر گئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دوسری جانب خاتون کے خاوند کام کے سلسلے میں ایک ہفتے کے لیے گھر سے باہر تھے، لیکن جب وہ کام سے واپس لوٹے تو انہوں نے بیٹے کو مردہ پایا۔

انہوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور بیوی پر بچے کو اکیلا چھوڑنے کا الزام لگایا۔ دوسری طرف ماں کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا کہ انس والد کے ساتھ ہے جب کہ والد کا خیال تھا کہ ان کی بیوی گھر واپس آ جائیں گی لیکن وہ نہیں آئیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی افریقہ