’جب ہم نے اپنے بارے میں سوچنا شروع کیا تو کرونا جیت گیا‘

جہاں پوری دنیا میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں اٹلی میں بھی ایک بار پھر سے ہسپتال بھر گئے ہیں اور اب تک یورپی ممالک میں سے اٹلی میں سب سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر کے کئی ممالک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ایک مرتبہ پھر سے ہسپتال کرونا مریضوں سے بھرنے لگے ہیں اور طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران حالات پہلے سے زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔

جہاں پوری دنیا میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں اٹلی میں بھی ایک بار پھر سے ہسپتال بھر گئے ہیں اور اب تک یورپی ممالک میں سے اٹلی میں سب سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

اٹلی کے شہر مونزا میں موجود صحافی عالیہ صلاح الدین کے مطابق اٹلی میں اب تک دس لاکھ کرونا کے کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس وقت اٹلی کے ہسپتالوں میں 30 ہزار سے زائد کرونا کے مریض موجود ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بھی اٹلی میں کرونا وائرس کے اتنے مریض ہسپتالوں میں داخل نہیں تھے۔

عالیہ صلاح الدین نے بتایا کہ اگر مونزا شہر میں اگر کسی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو جائے تو انہیں ہسپتال میں نہیں رکھا جا سکتا کیوں کہ وہاں اب جگہ نہیں ہے۔

’مونزا کے مرکرزی ہسپتال کے دس فیصد ڈاکٹر اور نرسز میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جبکہ اٹلی میں فارمولا ون کار ریسنگ ٹریک بھی ایمبولیسز کا چیک پوائنٹ بنا دیا گیا ہے جہاں کرونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

لیکن آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ اٹلی میں اچانک سے کیسز کی تعداد میں اس قدر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے؟ جبکہ کرونا پہلی لہر میں اٹلی میں کافی تباہی مچا چکا ہے؟

اس حوالے سے وینیتو کے گورنر نے کہا کہ مارچ میں جذبہ کچھ اور تھا، لوگ ایک دوسرے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن بعد میں انہوں نے اپنے بارے میں سوچنا شروع کر دیا، اور جب ہم نے اپنے بارے میں سوچنا شروع کر دیا تو کرونا جیت گیا۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی بلاگ