ٹرمپ کی جانب سے مودی کے لیے 'لیجن آف میرٹ' کا اعزاز

یہ امریکہ میں اعلیٰ ترین فوج اعزازات میں سے ایک ہے، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 'بلند پائے کی خدمات' سرانجام دینے پر دیا گیا ہے۔

ایوارڈ کے ساتھ جاری کیے جانے والے تعریفی بیان میں کہا گیا کہ 'مئی 2014 سے اگست 2020 تک بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر نریندر مودی کی بلند پائے کی خدمات پر ان کو یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔' (فائل تصویر: اے ایف پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم کو لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ یہ امریکہ میں اعلیٰ ترین فوج اعزازات میں سے ایک ہے، جو بھارتی وزیر اعظم مودی کو 'بلند پائے کی خدمات' سرانجام دینے پر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے لیجن آف میرٹ کا یہ ایوارڈ وزیر اعظم مودی کو سوموار کو دیا گیا۔ یہ اعزاز عام طور پر امریکی صدر کی جانب سے ہی دیا جاتا ہے اور عمومی طور پر ریاست یا حکومت کے سربراہوں کو دیا جاتا ہے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیر اعظم مودی کی جانب سے یہ ایوارڈ امریکی میں بھارت کے سفیر ترنجیت سنگھ ساندھو نے وصول کیا۔ اسی تقریب کے دوران آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن اور سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

صدر ٹرمپ اس سے قبل ستمبر میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو بھی اس اعزاز سے نواز چکے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز 1991 میں دیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایوارڈ کے ساتھ جاری کیے جانے والے تعریفی بیان میں کہا گیا کہ 'مئی 2014 سے اگست 2020 تک بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر نریندر مودی کی بلند پائے کی خدمات پر ان کو یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔ مودی کی انتھک محنت اور ویژن نے بھارت کو ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھارا ہے اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔'

مزید کہا گیا: 'امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں مضبوطی کے لیے ان (مودی) کی ذاتی کوششوں نے ایک پائیدار شراکت کی بنیاد رکھی ہے جس میں آزادی، جمہوری اصولوں، تمام شہریوں کو برابر حقوق دینے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانا شامل ہیں۔'

بیان میں بھارت کو جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے میں اہم اتحادی بھی قرار دیا گیا ہے۔

تعریفی بیان میں مزید کہا گیا کہ 'امریکہ اور بھارت کے درمیان سٹریٹجک تعاون، عالمی امن اور استحکام  کو فروغ دینے کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی، بھارتی افواج اور ان کے ملک کو جاتا ہے۔'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا