اسامہ بن لادن پر بنی ڈراما سیریل سے ہلچل

اس سیریل میں 1990 کی دہائی کے اواخر میں عرب دنیا اور مصر میں دہشت گردی کے منصوبوں کے پس پردہ عوامل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ڈراما سیریل  ’القاهرة كابول‘ (قاہرہ کابل) کا جاری کیا گیا پوسٹر۔

القاعدہ تنظیم کے بانی اسامہ بن لادن سے متعلق ڈرامہ سیریل ’القاهرة كابول‘ (قاہرہ کابل) کے آفیشل پوسٹر کے منظر عام پر آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر ہلچل مچ گئی۔

پوسٹر میں مصری اداکار طارق لطفی نظر آ رہے ہیں، جنہوں نے ڈراما سیریل میں القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا کردار ادا کیا ہے۔ پوسٹر میں نظر آنے والے دیگر فن کاروں میں فتحی عبدالوهاب، خالد الصاوی، نبيل الحلفاوی اور حنان مطاوع شامل ہیں۔

نیوز چینل العربیہ کے مطابق اس سیریل میں 1990 کی دہائی کے اواخر میں عرب دنیا اور مصر میں دہشت گردی کے منصوبوں کے پس پردہ عوامل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ سیریل آئندہ رمضان کے دوران نشر کی جائے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مصری اداکار فتحی عبدالوہاب نے ڈراما سیریل کا آفیشل پوسٹر جاری کیا۔ خاتون فن کار حنان مطاوع نے ڈرامے میں ایک باحجاب نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں ان کی شخصیت پیچیدہ جذبات سے بھرپور ہے۔

سیریل کے لکھاری عبدالرحیم کمال اور ہدایت کار حسام علی ہیں۔ اس ڈرامے کو گذشتہ برس رمضان میں پیش کیا جانا تھا، مگر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب اس کا نشر کیا جانا ملتوی کر دیا گیا۔

چند روز قبل ڈراما سیریل کے پیش کار تامر مرسی کا کہنا تھا کہ یہ ڈراما انتہا پسندی کو سمجھنے اور دہشت گردی کے خطرے سے آگاہی فراہم کرنے کی ایک نئی کوشش ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں نے سیریل کے سرکاری پوسٹر کو مثبت طور پر لیا۔ بہت سے لوگوں کے مطابق یہ آئندہ رمضان کے دوران پیش کی جانے والی ایک اہم ڈراما سیریل ہو گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی