شعبہ ایمرجنسی میں اعلیٰ ترین غیر ملکی ڈگری حاصل کرنے والی پاکستانی ڈاکٹر

پاکستان کی پہلی ایمرجنسی سپیشلسٹ ڈاکٹر سنیعہ خان چاہتی ہیں کہ وہ دیگر ڈاکٹرز کو بھی اس شعبے میں تربیت دیں۔

سنیعہ خان غوری پاکستان کی پہلی ڈاکٹر ہیں جنہوں نے ملک میں رہتے ہوئے ایمرجنسی کے شعبے میں برطانیہ سے اعلیٰ ترین ’فیلو شپ آف رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن‘ حاصل کی ہے۔ 

اس کامیابی کے بعد وہ کم عمری میں یہ ڈگری مکمل کرنے کی فہرست میں بھی شامل ہو گئی ہیں۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایمرجنسی طب کے شعبے کا ایک اہم حصہ ہے جس پر پاکستان میں کم توجہ دی جاتی ہے۔

ڈاکٹر سنیعہ کے مطابق ایمرجنسی کا کام ایمبولینس سے شروع ہو جاتا ہے اور اگر ایمبولینس میں ہی بروقت طبی امداد دے دی جائے تو اس سے اموات کو کم کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ 

فیلوشپ کے بعد پاکستان میں ایمرجنسی کے شعبے کو فروغ دینے کی خواہش مند ڈاکٹر سنیعہ چاہتی ہیں کہ وہ دیگر ڈاکٹرز کو بھی اس شعبے میں تربیت دیں۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا