شوکت ترین آئی ایم ایف کے خلاف میدان میں

شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ پہلی پریس کانفرنس کو صابر نذر یوں دیکھتے ہیں۔

صابر نذر کا خاکہ

نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بدھ کو اپنی پہلی باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر نہیں چل سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’ہمیں (پاکستان کو) اپنے طریقے سے ریونیو بڑھانا ہوگا۔ اس مرتبہ آئی ایم ایف نے ہم پر نہایت سخت شرائط لگائی ہیں جن کی سیاسی قیمت بھی ہے۔‘

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’ہم آئی ایم ایف پروگرام سے نہیں نکلیں گے البتہ اس کے طریقہ کار کو تبدیل کریں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’ہمیں انہیں ثابت کرنا ہے کہ ہم جو اقدامات کریں گے اس سے ریونیو بڑھا لیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسز کے حوالے سے بھی وہ ایسے اقدامات کریں گے اور انہیں بڑھائیں گے۔

’تاہم ہم اچانک بڑا اضافہ نہیں کرسکتے، تھوڑا تھوڑا کرکے ہم آگے جا سکتے ہیں اور آئی ایم ایف کو یہ سمجھانے کی کوشش کریں گے۔‘ 

شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ پہلی پریس کانفرنس کو صابر نذر یوں دیکھتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون