یورو ویژن مقابلہ: فرانس کو ایرانی نژاد گلوکارہ سے امیدیں

ایرانی نژاد باربرا پراوی اس سال گلوکاری کے مقابلے یورو ویژن میں فرانس کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

گلوکاری کے علاوہ 28 سالہ باربرا نغمے لکھتی اور شاعری کرتی ہیں (اے ایف پی)

فنون لطیفہ سے شغف رکھنے والے ایک سربیائی نژاد ایرانی خاندان کی پوتی باربرا پراوی کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ وکیل بنیں گی لیکن اپنے خواب کی تعبیر کی تلاش میں وہ اس سال فرانس کے جھنڈے کے ساتھ گلوکاری کے مقابلے یوروویژن میں فرانس کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

وہ ایسی آواز کے ساتھ گائیں گی جو سب کو فرانسیسی گلوکارہ ایدت پیاف اور بیلجیئم کے گلوکار ژاک بریل کی یاد دلاتی ہے۔

’انڈپینڈںٹ فارسی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ممکن ہے کہ تقریباً نصف صدی بعد موسیقی کے اس مقابلے کا پہلا انعام فرانس کے حصے میں آ جائے۔

بلاشبہ باربرا پہلی بار اس مقابلے میں شرکت نہیں کر رہیں۔ وہ 2019اور 2020 میں شاعرہ کے طور پر دو گانے لکھنے میں بھی معاونت کر چکی ہیں۔

ان کے لیے خاندانی پس منظر بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وہ ایران کے ممتاز مصور حسین زندہ رودی کی پوتی ہیں۔

جیسا کہ وہ اپنے انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں انہیں ایرانی شاعری میں دلچسپی ہے لیکن انہیں مصوری کا شوق بھی ہے۔

انہوں نے سٹیج کے لیے اپنے نام کا انتخاب اپنے سربیائی اجداد کو عزت دینے کے لیے کیا۔ایسا لگتا ہے کہ وہ ایسے ہی آگے بڑھتی رہیں تو اپنے خاندان کے لیے کئی اعزازات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

گلوکاری کے علاوہ 28 سالہ باربرا نغمے لکھتی اور شاعری کرتی ہیں۔ انہوں نے دوسرے گلوکاروں کے لیے بھی نغمے لکھے ہیں۔

وہ ممتاز ترین فن کاروں میں سے ایک فرانس کے گلوکار اور نغمہ نگار فلورنٹ پیگنی کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔

فلورنٹ کے طویل کیریئر میں ان کے گانوں کے ایک کروڑ سے زیادہ ریکارڈ ز فروخت ہو چکے ہیں۔

اس طرح ان کا شمار فرانس کے ایسے گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کے سب سے زیادہ ریکارڈ فروخت ہوئے۔ وہ ٹیلی ویژن سیریز میں کام چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

باربرا موسیقی کی صنعت میں خواتین کے حقوق اور غیرملکیوں کے خلاف تعصب پر مبنی رویے کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے پروڈیوسروں کے اس دباؤ کے بارے میں بات کی جو وہ نوجوان گلوکاراؤں پر ڈالتے ہیں۔

باربرا کے بقول: ’وہ چاہتے ہیں کہ میں بس نمائش کی کوئی چیز بن کر رہوں۔‘

وہ ہر سال آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقعے اپنی البم ریلیز کرتی ہیں۔ اس سال گلوگاری کا یوروویژن مقابلہ نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں ہو رہا ہے جس کے شرکا کی تعد اد 39 ہے۔

فرانس کی نمائندگی کرنے والی باربرا نے کل اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ مقابلے کے فائنل راؤنڈ کے شرکا کی فہرست کا فیصلہ اگلے چند روز میں ہو جائے گا۔ تاہم فرانس ان ملکوں میں شامل ہے جو فائنل راؤنڈ تک پہنچے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین