اٹلی کی بل کھاتی سڑکوں پر فراٹے بھرتی فراری اور عالمی ریکارڈ

اطالوی ڈرائیور فابیو بارونی نے تین کلو میٹر کا بل کھاتا ٹریک  ایک منٹ اور 29 سیکنڈ میں طے کر کے اپنا ہی بنایا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔​​​​​​​

اطالوی ڈرائیور فابیو بارونی نے تین کلو میٹر کا بل کھاتا ٹریک  ایک منٹ اور 29 سیکنڈ میں طے کر کے اپنا ہی بنایا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

فابیو نے یہ ریکارڈ فراری کی ایف ایٹ ٹرائی بوٹو گاڑی پر بنایا جو  انہوں نے اٹلی کے شہر ماراٹی میں انتہائی دشوار گزار سڑک پر تیز رفتاری سے چلائی۔

ماراٹی ٹریک تنگ اور خطرناک موڑوں اور  اپنے خوبصورت نطاروں کے لیے یورپ بھر میں مشہور ہے۔

یہ فابیو کا چوتھا ریکارڈ ہے۔ وہ اس سے پہلے رومانیہ، مراکش اور چین میں فراری ہی کی گاڑیوں پر تیز رفتاری کے عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فابیو بچپن میں فراری گاڑیوں کے ایک سٹور پر  گئے تھے  اور تب سے ہی وہ ان گاڑیوں کی محبت میں مبتلا ہیں۔

وہ گذشتہ 20 سال سے فراری گاڑیوں کے گاہکوں کے عالمی کلب کے صدر بھی ہیں۔

فابیو کا اگلا امتحان 16 جولائی کو ہے جب وہ اپنی فراری ایف ایٹ ٹرائی بوٹو کو حد رفتار سے تجاوز کیے بغیر 49 گھنٹوں سے کم وقت میں شمالی کیپ لے جانے کی کوشش کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل