فٹ بالرز کے ہر دہائی بدلتے ہیر سٹائل

مقبول کھیل فٹ بال کے کھلاڑیوں کے بدلتے سٹائلز پر ایک نظر

دنیا کی مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک فٹ بال کے کھلاڑی اپنی کارکردگی کی طرح اپنے بالوں کے سٹائل پر بھی کافی توجہ دیتے ہیں۔

ساٹھ کی دہائی میں بالوں کا سٹائل قدرے سادہ ہوا کرتا تھا مگر 70 کی دہائی میں بال لمبے اور سٹائل سے بھرپور ہونا شروع ہوئے۔

اسی طرح جب 80 کی دہائی آئی تو اس رجحان میں تبدیلی دیکھنے میں آئی یعنی اطراف میں مختصر اور پیچھے بال لمبے ہونا شروع ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پھر 90 کی دہائی کے اختتام پر گنجا سر فابیئن بارتھیز اور زیڈان کی بدولت فیشن بن گیا۔

2000 کی دہائی کے اوائل میں، ڈیوڈ بیکھم، موہیکن سٹائل کے بادشاہ بنے جس کی 15 سال بعد نیمار نے نقل کی۔ اس کا ایک مقصد مداحوں اور سپانسرز کی نظر میں آنا بھی تھا۔

حال ہی میں سرجیو راموس اور کرسٹیانو رونالڈو کی طرف سے پسند کیا گیا انڈر کٹ ایک کلاسک ہیئر سٹائل بن گیا۔

آج بھی کھلاڑی نئے نئے سٹائل اپنا کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال