بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 98 برس کی عمر میں چل بسے۔
اداکار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں دلیپ کمار کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔
With a heavy heart and profound grief, I announce the passing away of our beloved Dilip Saab, few minutes ago.
We are from God and to Him we return. - Faisal Farooqui
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) July 7, 2021
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق ممبئی کے پی ڈی ہندوجا ہسپتال میں اداکار کا علاج کرنے والے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے بھی دلیپ کمار کے انتقال کی تصدیق کی۔
Veteran actor Dilip Kumar passes away at the age of 98, says Dr Jalil Parkar, the pulmonologist treating the actor at Mumbai's PD Hinduja Hospital
(File pic) pic.twitter.com/JnmvQk8QIk
— ANI (@ANI) July 7, 2021
دلیپ کمار 11 ستمبر 1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام محمد یوسف خان تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں تقسیم ہندوستان سے قبل ممبئی (اس وقت کے بمبئی) منتقل ہوگئے تھے۔ اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل دلیپ کمار پھلوں کا کاروبار کیا کرتے تھے۔
انہوں نے 1966 میں اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔
دلیپ کمار کی پہلی فلم 'جوار بھاٹا' تھی۔ انہوں نے بالی وڈ کو بے شمار فلمیں دیں، جن میں انداز، دیوداس، سوداگر، امر، اڑن کھٹولہ،سنگ دل، مغل اعظم اور دیگر شامل ہیں۔ انہیں بہترین اداکاری پر 'شہنشاہ جذبات' کا لقب بھی دیا گیا۔ دلیپ کمار کی آخری فلم 'قلعہ' تھی، جو 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔
دلیپ کمار نے اپنی شاندار اداکاری اور فن کے لیے خدمات پر بہت سے ایوارڈ اور اعزاز بھی اپنے نام کیے، جن میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور پدم وبھوشن ایوارڈ شامل ہیں۔
دلیپ کمار کو 24 مارچ 1998 کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشان امتیاز‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔ ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کو اس اعزاز سے اس وقت کے پاکستانی صدر رفیق تارڑ نے ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں نوازا۔
دلیپ کمار کے انتقال پر فنکاروں اور سیاستدانوں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے اسے 'ثقافتی دنیا کے لیے ایک نقصان' قرار دیا۔
Dilip Kumar Ji will be remembered as a cinematic legend. He was blessed with unparalleled brilliance, due to which audiences across generations were enthralled. His passing away is a loss to our cultural world. Condolences to his family, friends and innumerable admirers. RIP.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2021
بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے دلیپ کمار کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا: 'ایک ادارہ چلا گیا۔۔۔ جب بھی بھارتی سینیما کی تاریخ لکھی جائے گی، وہ ہمیشہ 'دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کمار کے بعد' ہوگی۔'
T 3958 - An institution has gone .. whenever the history of Indian Cinema will be written , it shall always be 'before Dilip Kumar, and after Dilip Kumar' ..
My duas for peace of his soul and the strength to the family to bear this loss ..
Deeply saddened ..
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 7, 2021
اداکار اکشے کمار نے لکھا: 'دنیا کی نظر میں بہت سے ہیروز ہوں گے لیکن ہم اداکاروں کی نظر میں وہی ہیرو تھے۔ دلیپ کمار بھارتی سینیما کا ایک پورا عہد اپنے ساتھ لے گئے۔'
To the world many others may be heroes. To us actors, he was The Hero. #DilipKumar Sir has taken an entire era of Indian cinema away with him.
My thoughts and prayers are with his family. Om Shanti pic.twitter.com/dVwV7CUfxh
— Akshay Kumar (@akshaykumar) July 7, 2021
بھارتی سیاست دان راہول گاندھی نے دلیپ کمار کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سینیما کی تاریخ میں ان کی غیر معمولی خدمات آنے والی نسلوں تک یاد رکھی جائیں گی۔
My heartfelt condolences to the family, friends & fans of Dilip Kumar ji.
His extraordinary contribution to Indian cinema will be remembered for generations to come. pic.twitter.com/H8NDxLU630
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 7, 2021
پاکستان میں بھی دلیپ کمار کے بے شمار مداح موجود ہیں، جو لیجنڈری اداکار کی موت پر دکھ اور غم کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اداکار کی اہلیہ سائرہ بانو سے تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا: 'خیبرپختونخوا اور ممبئی سے لے کر پوری دنیا میں دلیپ کمار کے مداحوں کے لیے یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں۔'
Indeed to Allah we belong and to Allah we shall return.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 7, 2021
A huge loss for Yousuf Khan sahib's fans from KPK to Mumbai and across the globe. He lives on in our hearts. Deepest condolences to Saira Banu sahiba. #DilipKumar pic.twitter.com/T51NelBl6O