غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب

خانہ کعبہ ہی وہ مقام ہے جس کی طرف رخ کرکے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے موقعے پر مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے غلاف (کسوہ) کو ایک روح پرور تقریب کے دوران تبدیل کر دیا گیا۔

اسلامی عقائد کے مطابق خانہ کعبہ کی تعمیر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے ہمراہ کی تھی۔

 خانہ کعبہ ہی وہ مقام ہے جس کی طرف رخ کر کے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔

ہر سال حج شروع ہونے کے دوسرے دن غلافِ کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 کسوہ کی تبدیلی کی تقریب مسجد الحرام کے صدر کی سربراہی میں منعقد کی جاتی ہے۔

العربیہ کے مطابق مسجد الحرام کی جنرل پریزیڈنسی کے نائب سربراہ سعد بن محمد المحيميد نے کہا ہے کہ غلاف کعبہ اعلیٰ قسم کے 670 کلو گرام ریشم، 120 کلو گرام سونے کے دھاگے اور 100 کلو گرام چاندی کے دھاگوں سے بُنا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 200 کارکنان نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لیا۔

کسوہ کی تبدیلی کی تقریب کے دوران سکیورٹی کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا