تونسہ:عید منانے گھر جانے والے 28 افراد بس حادثے میں ہلاک

سینیئر پولیس افسر حسن جاوید کے مطابق بس سیالکوٹ سے روانہ ہوئی تھی اور حادثے کے وقت تونسہ روڈ پر موجود تھی۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج شیر خان نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منقتل کردیا گیا ہے جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے (اے ایف پی/ فائل)

عید الاضحیٰ کے موقع پر مزدوروں کو اپنے گھر لے جانے والی تیز رفتار بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور ریسکیو حکام نے بتایا کہ پیر کو یہ حادثہ تونسہ روڈ پر پیش آیا جب بس کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

سینیئر پولیس افسر حسن جاوید کے مطابق بس سیالکوٹ سے روانہ ہوئی تھی اور حادثے کے وقت تونسہ روڈ پر موجود تھی۔

حسن جاوید کے مطابق اس بس کی منزل راجن پور تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

جائے وقوع پر موجود ریسکیو ٹیم کے انچارج شیر خان نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منقتل کردیا گیا ہے جن میں سے کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

شیر خان کے مطابق ’حادثے کا شکار ہونے والے افراد ضلع راجن پور جا رہے تھے تاکہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منا سکیں۔‘

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کے لیے صحت یابی کی دعا کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں غیر معیاری انفرا سٹرکچر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے خطرناک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان