پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں

پاکستان کی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ صابر نذر حالیہ اضافے کو اپنے خاکے میں کچھ یوں پیش کرتے ہیں۔

بس دو مہینے اور مشکل ہیں (صابر نذر)

پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پیٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش تو ہے لیکن وہ کسی منظم احتجاج کے بجائے سوشل میڈیا پر ہی اپنی تشویش کا اظہار کر رہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کا تیل کی قیمت 87 روپے 49 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی یا بیشی نہیں کی گئی ہے۔ یہ رواں ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسرا اضافہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون