مکئی، برتن اور بانسری کے ہمراہ دفن انسانوں کی باقیات دریافت

پیرو میں مزدوروں نے گیس پائپ لائن بچھانے کے دوران 800 سال پرانی آٹھ افراد کی باقیات دریافت کی ہیں۔

آثار قدیمہ کے ایک ماہر نے بتایا ہے کہ پیرو میں مزدوروں نے گیس پائپ لائن بچھانے کے دوران آٹھ افراد کی باقیات دریافت کی ہیں، جنہیں 800 سال قبل کھانے پینے کی اشیا اور موسیقی کے آلات کے ساتھ ایک ہی مقبرے میں دفن کیا گیا تھا۔

ان باقیات کی تحقیق کرنے والے ماہر آثار قدیمہ سیسلیا کیمارگو نے بتایا کہ ان افراد، جن میں بچے بھی شامل تھے، کی لاشوں کو مختلف نباتات کے مرکب میں لپیٹا گیا تھا اور ان کے ساتھ مکئی، برتن اور بانسری سمیت مختلف موسیقی کے آلات رکھے گئے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کیمارگو کے مطابق یہ آٹھ افراد لیما سے 60 کلومیٹر دور جنوب میں واقع قدیم قصبے ’چلکا‘ کے رہائشی تھے۔

ان میں سے کچھ کو ان کے سروں پر خول رکھ کر دفن کیا گیا تھا اور وہاں تھیلے بھی رکھے گئے تھے جن میں روایتی طور پر چبائے جانے والے کوکوا درخت کے پتے بھی شامل تھے۔

محقق نے بتایا: ’یہ ایک اہم دریافت ہے جو ہمیں چِلکا سے پہلے کی ہسپانوی تاریخ کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتی ہے۔‘

اسی گیس کمپنی کے کارکنوں نے 2018 میں چلکا کے مزید 30 قدیم باشندوں کی باقیات بھی دریافت کی تھیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تحقیق