امریکی بحریہ کے دو طیارہ بردار بحری جہاز دو سینٹس میں فروخت

ویت نام اور خلیج کی جنگوں کے یہ معروف جنگی جہاز ٹیکساس میں ایک کباڑیے کے ہاتھ ایک سینٹ فی کس کے حساب سے فروخت کر دیے گئے ہیں۔

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کٹی ہاک کی یہ تصویر 28 اپریل 2008 کی ہے جسے اب امریکی بحریہ نے کباڑیے کے ہاتھوں ایک سینٹ میں فروخت کر دیا ہے (تصویر: اے ایف پی فائل)

ایک پینی کا سکہ دیکھیں، اسے اٹھائیں اور کوئی بھی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس کٹی ہاک یا یو ایس ایس جان ایف کینیڈی خرید سکتے ہیں۔

ویت نام اور خلیج کی جنگوں کے یہ معروف جنگی جہاز ٹیکساس میں ایک کباڑیے کے ہاتھ ایک سینٹ فی کس کے حساب سے فروخت کر دیے گئے ہیں۔

بظاہر یہ سودا انٹرنیشنل شپ بریکنگ لمیٹڈ نامی کمپنی کے حق میں دکھائی دیتا ہے لیکن دراصل امریکی بحریہ اس سے زیادہ فائدہ اٹھائے گی۔

معمول کے مطابق بحریہ کباڑیے کو دیوقامت بحری جہاز کھینچ لے جانے کے لیے ادائیگی کرتی ہے لیکن انٹرنیشنل شپ بریکنگ کمپنی کے سینیئر مینیجرکرس گرین نے اخبار براؤنزویلے ہیرلڈ کو بتایا ہے کہ دو طیارہ بردار جہازوں کو  کوئی رقم ادا کیے بغیر لینا بنیادی طور پر مالی اعتبار سے قابل عمل ہے۔

اس سے قبل امریکی بحریہ نے ترک کیے جانے والے بحری جہازوں کو کھینچ کر لے جانے اور انہیں توڑنے کے لیے آئی ایس ایل کو ادائیگی کی۔ ان جہازوں میں یو ایس ایس کانسٹلیشن اور یو ایس ایس انڈپینڈنس شامل تھے۔

گرین نے مزید بتایا کہ یو ایس ایس رینجرز کو بنیادی طور پر کوئی رقم لیے بغیر توڑا گیا تھا۔

نیول سی سسٹمز کمانڈ کے ترجمان ایلن باریبو نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ دو جہازوں کو کھینچ کر لے جانے، انہیں کباڑ میں تبدیل کرنے اور ان سے کام کا سامان حاصل کرنے کے لیے بحریہ کوئی ادائیگی نہیں کرے گی۔

باریبو نے اخبار یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا: ’معاہدے کی شرائط سے ظاہر ہوتا ہے کہ جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے وہ بعد میں کباڑ میں حاصل ہونے والے فولاد، لوہے اور غیر فولادی کچی دھاتوں کی فروخت سے فائدہ اٹھائے گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیول ہسٹری اینڈ ہیریٹج کمانڈ کے مطابق دونوں جہازوں کٹی ہاک جس کی عرفیت ’جنگ کی بلی‘ ہے اور جے ایف کے کو 1960 میں بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ انہیں بالترتیب 2009 اور 2017 میں بحریہ سے نکالا گیا تھا۔

لیکن ایسا نہیں ہے کہ کوئی بھی اپنا ذاتی بحری بیڑا بنانا شروع کرنے کے لیے ایک پینی کی پیشکش کر سکتا ہے۔

گرین نے ہیرلڈ کو بتایا کہ ڈیفنس کاؤنٹرانٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی ایجنسی آئی ایس ایل کے ملازمین کے ماضی کے بارے میں چھان بین کرے گی تا کہ طیارہ بردار بحری جہازوں کی انجینیئرنگ کو خفیہ رکھا جا سکے۔

انٹرنیشنل شپ بریکنگ لمیٹڈ کا اندازہ ہے کہ یو ایس ایس کٹی ہاک کو آبنائے مجالن کے راستے کھینچ کر لے جانے میں 10 سے 18 ہفتے لگیں گے اور وہ 2022 تک ٹیز پہنچ جائے گا۔

یو ایس ایس جے ایف کے کئی ماہ بعد پہنچے گا۔ دونوں  طیارہ بردار جہازوں کو توڑنے میں دو سے چار سال لگ سکتے ہیں۔

یہ کام بروقت ہوا کیونکہ امریکہ 2022 میں پینی کے سکے کو مرحلہ وار ختم کرنے کا آغاز کرے گا اور 2023 میں سکے کی تیاری بند کر دے گا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ