دوحہ: سعودی ولی عہد کی امیر قطر سے ملاقات

سعودی ولی عہد کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان سال 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس وقت قطر کے دارالحکومت دوحہ میں موجود ہیں۔ دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے۔ قطر رواں مہینے ہونے والے خلیج سمٹ سے قبل سعودی ولی عہد کے خلیجی ممالک کے دورے کی تیسری منزل تھی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سے قبل قطر کے امیر اور سعودی ولی عہد کے درمیان کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں جب کہ ولی عہد نامزد ہونے کے بعد سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ پہلا سرکاری دورہ قطر تھا۔

عرب نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے مزید شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں رہنماؤں نے سعودی قطری کوآرڈی نیشن کونسل کے اجلاس کے منٹس پر بھی دستخط کیے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ قطر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا۔

سعودی ولی عہد کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان سال 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔سعودی ولی عہد اس دورے میں قطر سے قبل عمان اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں جب کہ قطر کے بعد ان کا دورہ بحرین اور کویت متوقع ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا