چین: پل ٹوٹ کر الٹنے سے چار افراد ہلاک

الٹنے والا یہ پل ایک شاہراہ پر واقع تھا۔ پل الٹنے سے تین ٹرک جب کہ ایک کار پل کے نیچے دب گئی۔

اس تصویر میں 19 دسمبر 2021 کو چینی صوبے ہوبے میں ایک شاہراہ پر الٹنے والا پل اور اس کے نیچے دبی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے(تصویر: روئٹرز)

چین کے صوبہ ہوبے کے شہر ایزہو میں پل الٹنے کے باعث چار افراد ہلاک جب کہ آٹھ زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ حادثہ ہفتے کو پیش آیا۔

الٹنے والا یہ پل ایک شاہراہ پر واقع تھا۔ پل الٹنے سے تین ٹرک جب کہ ایک کار پل کے نیچے دب گئی۔

حکام نے اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت پل پر کام کیا جا رہا تھا۔

چینی اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق پل پر کام کرنے والے دو افراد بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد ٹریفک پولیس کے اہلکار اور آگ بجھانے والا عملہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔

ویب سائٹ سائنس ڈاٹ او آر جی کے مطابق صرف سال 2018 میں چین میں ٹریفک حادثات میں 63 ہزار 194 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

چین 1990 سے ہی ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا