جی سی سی سیکرٹری جنرل کی پاکستانی وزرائے خارجہ و خزانہ سے ملاقات

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نايف فلاح مبارك الحجرف نے خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلقات مشترکہ عقیدے، اقدار اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، 5 جنوری، 2022 کو اسلام آباد، پاکستان میں خلیج تعاون کونسل (GCC) ممالک کے سفیروں اور عہدیداروں کے ساتھ (تصویر: سعودی عرب ایمبیسی اسلام آباد)

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نايف فلاح مبارك الحجرف نے بدھ کو پاکستان کے وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سے ملاقات کی جس میں فریقین کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی گئی۔

 خلیج تعاون کونسل ایک علاقائی، بین الحکومتی، سیاسی اور اقتصادی اتحاد ہے جو بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل، ڈاکٹر نايف فلاح مبارك الحجرف، 19 دسمبر کو تنظیم تعاون اسلامی کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے انہیں اس دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ان کے وفد کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر نايف فلاح مبارك الحجرف نے خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلقات مشترکہ عقیدے، اقدار اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی مہمان نوازی کرنے پر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کو سراہا۔

عرب نیوز کے مطابق شوکت ترین نے پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے زراعت، صنعت، آئی ٹی، ہاؤسنگ، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور اقتصادی ترقی کے لیے سیاحت کے فروغ کو بہت ضروری قرار دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے وزیر خزانہ نے جی سی سی کے رکن ممالک اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر روشنی ڈالی اور باہمی تعاون اور اشتراک کے مختلف امکانات پر بات چیت کی۔ شوکت ترین نے پاکستان اور جی سی سی کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسیع کرنے کے لیے ڈاکٹر نايف فلاح مبارك الحجرف کی تجاویز کی حمایت کی اور انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس سے قبل آج بدھ کو جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کی، جس میں دونوں فریقوں نے باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’مجھے یقین ہے، انشااللہ، ہم سعودی عرب کی صدارت کے دوران جی سی سی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہوں گے۔‘

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر نايف فلاح مبارك الحجرف کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور ہندوستان میں اقلیتوں کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان