امریکہ: منفی درجہ حرارت میں کرکٹ کھیلنے والے پاکستانی اور بھارتی

پی ایس ایل اور ورلڈ کپ سمیت جب بھی کرکٹ کے دلچسپ میچ ہوتے ہیں امریکہ میں موجود جنوبی ایشیائی برادری دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کھیل کو کھیلنے بھی لگ جاتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شروع ہونے کے ساتھ ہی امریکہ میں رہنے والے جنوبی ایشیائی شہریوں خصوصاً پاکستانی برادری نے اپنے کرکٹ سیزن کا آغاز کردیا۔

ورلڈ کپ سمیت جب بھی کرکٹ کے دلچسپ مقابلے ہوتے ہیں امریکہ میں موجود کرکٹ مداح دیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کھیل کو کھیلنے بھی لگ جاتے ہیں۔

امریکہ کے سرد شہر شکاگو میں ان دنوں پارہ منفی درجہ حرارت ریکارڈ کرتا ہے لیکن ایسے میں رات کی اس سردی میں کرکٹ فینز کئی میل کا سفر طے کرکے انڈور کرکٹ فیلڈز پہنچتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ میں رہنے والے کرکٹ مداح پی ایس ایل کو کامیاب ٹورنامنٹ قرار دیتے ہیں۔

صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ امریکہ میں مقیم بھارتی شہری بھی اس لیگ کے بڑے مداح ہیں جو بابر اعظم اور محمد رضوان کو خصوصی طور پر پسند کرتے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے کرکٹ مداحوں کے مطابق یہ پروپیگنڈا تو ہوسکتا ہے کہ ’ہم پی ایس ایل نہیں دیکھتے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا