’اور یہ ہماری باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘

انڈپیندنٹ اردو نے آٹھ سالہ بچی کو تلاش کیا ہے جن کا نام وفا شنواری ہے اور ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے۔

’پاوری ہورہی ہے‘ والی ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر دنا نیر مبین کے بعد اب ایک آٹھ سالہ بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جن کے خوبصورت انداز کو بہت سے سوشل میڈیا صارفین پسند کر رہے ہیں۔

انڈپیندنٹ اردو نے آٹھ سالہ بچی کو تلاش کیا ہے جن کا نام وفا شنواری ہے اور ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے ہے۔

وفا شنواری کے والد امير شنواری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ ویڈیو تقریبا تین ماہ پرانی ہے جب وہ بچوں کے ساتھ سیر پر لنڈی کوتل کی ایک پہاڑی پر گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ان کا روٹین ہے کہ اتوار کے دن وہ بچوں کے ساتھ باہر سیر کے لیے نکلتے ہیں تاہم بچی نے ویڈیو بنائی تھی لیکن انہیں کچھ پتہ نہیں تھا کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جا کر اتنی وائرل ہوجائے گی۔

امیر شنواری نے بتایا ’بچی نے سیر کے دوران ان سے موبائل لے لیا اور یہ ویڈیو بنائی۔ واپسی پر میں اگلے روز دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا تو دوستوں نے ویڈیو دیکھ کر میرے موبائل میں ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور یہ ویڈیو وہاں پر اپلوڈ کردی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وائرل ہونے کے بعد سینکڑوں پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور بچی کی سہیلی بھی انہیں کہہ رہی کہ آپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

امیر سے جب پوچھا گیا کہ وائرل ویڈیو پر ان کے کیا احساسات ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ویڈیوز سے بچوں سے ڈر ختم ہوجاتا ہے اور ان میں حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا: ’ایسے بچے ٹیلنٹڈ ہوتے ہیں اور جب ان کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ آگے جا کر نام کما سکتے ہیں اور معاشرے کی اچھے طریقے سے خدمت کر سکتے ہیں۔‘

امیر نے بتایا کہ ان کی بیٹی مقامی سکول میں تیسری جماعت کی طالبہ ہے اور سکول میں بھی وہ اچھی پوزیشن لیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کو ٹک ٹاک اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے حوالے سے اتنا علم نہیں ہے اور نہ اس کو زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا