پارٹی اور خاندان میں کوئی اختلاف نہیں: چوہدری شجاعت

ق لیگ کے سربراہ نے اپنے خاندان اور پارٹی میں سیاسی اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام فیصلے ان کی مشاورت اور رضامندی سے ہوتے ہیں۔

تین جنوری، 2011 کو یوسف رضا گیلانی سے لاہور میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کا ایک منظر ( اے ایف پی)

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے منگل کو اپنے خاندان اور پارٹی میں سیاسی اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام فیصلے ان کی مشاورت اور رضامندی سے ہوتے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب چوہدری پرویز الہیٰ نے پیر کو تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بعد وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں ’تمام معاملات‘ طے پا گئے ہیں۔

فرخ حبیب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا ہے اور وزیراعظم نے پرویز الہی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ اعلان سامنے آنے کے بعد ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ وہ کسی صورت عمران خان کے حق میں کھڑے نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں ق لیگ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاک اہم اتحادی ہے۔ اس کی قومی اسمبلی میں پانچ جبکہ صوبائی اسمبلی میں 10 نشستیں ہیں۔

گذشتہ روز ق لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان پیش رفت کے بعد میڈیا پر چوہدری برادران کے مابین مبینہ اختلافات کی مبینہ خبریں رپورٹ ہونے لگیں۔

تاہم منگل کو چوہدری شجاعت نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ ’غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا اور حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا  یا کروانا نہایت نامناسب ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام سیاسی فیصلے ان کی مشاورت سے ہوئے۔ ’ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ وضاحت پر یقین نہیں رکھتے لیکن اس کے باوجود ’میں کہنا چاہوں گا کے مجھے خاندان کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔‘

’مجھے بتایا گیا کہ آپ کے خاندان میں اختلافات ہیں ایسی بے بنیادخبروں میں کوئی صداقت نہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات کا غلط پروپیگنڈا کر کے جو لوگ سیاسی فائدہ اُٹھاناچاہتے ہیں انہیں بڑی مایوسی ہو گی۔


نوٹ: بعض تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہماری ویب سائٹ پر کچھ لفظ درست طریقے سے دکھائی نہیں دے رہے۔ ہم اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  

ادارہ اس کے لیے آپ سے معذرت خواہ ہے۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست