انگلش کاؤنٹی سیزن کے پانچ کھلاڑیوں پر ایک نظر

مڈل سیکس نے پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی خدمات حاصل کی ہیں اور جولائی کے وسط میں اس وقت تک کاؤنٹی کو دستیاب ہوں گے۔

ایک روز قبل اپنی 22ویں سالگرہ منانے والے چھ فٹ چھ انچ قد کے مالک شاہین آفریدہی بائیں بازو سے کھیلتے ہیں جو 2020 میں ہیمپشائر سے منسلک رہے(اے ایف پی)

انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کا آغاز آج (جمعرات) سے ہو رہا ہے اور برطانیہ بھر کے کرکٹ شائقین اس کے شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

پریس ایسوسی ایشن یہاں اس سیزن کے پانچ کھلاڑیوں، جن پر سب کی نظریں ٹھہری ہوں گی، کا ایک یہاں ایک جائزہ پیش کر رہی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی

مڈل سیکس نے پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کی خدمات حاصل کی ہیں اور جولائی کے وسط میں اس وقت تک کاؤنٹی کو دستیاب ہوں گے۔ جب تک کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی نہیں کرتے۔

ایک روز قبل اپنی 22ویں سالگرہ منانے والے چھ فٹ چھ انچ قد کے مالک شاہین آفریدہی بائیں بازو سے کھیلتے ہیں جو 2020 میں ہیمپشائر سے منسلک رہے۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کر چکے ہیں۔ وہ محض 24 میچوں میں 25.08 کے سٹرائک ریٹ سے 95 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ڈیرن سٹیونز

رواں ماہ کے اختتام پر 46 سال کے ہونے والے سٹیونز کا کیرئیر اس وقت شروع ہوا تھا جب وہ ان میں سے بہت سے کھلاڑیوں جن کے ساتھ یا جن کے خلاف وہ کھیل چکے ہیں اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔

آل راؤنڈر کھلاڑی نے 2005 میں ڈیبیو کے بعد سے کینٹ کے لیے 800 سے زیادہ وکٹیں اور 20,000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

35 سال کی عمر میں وہ اپنے عروج پر تھے اور وزڈن کے 2021 کے پانچ سال کے بہترین کرکٹرز میں شامل تھے۔

ٹام ہینس

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

23 سالہ ٹام ہینس گذشتہ سیزن میں ایک ہزار چیمپئن شپ رنز بنانے والے پہلے بلے باز تھے۔ 2016 کے سیزن کے اختتام پر اپنا ڈیبیو کرنے والے ٹام بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں اور وہ 34 فرسٹ کلاس میچز کھییل چکے ہیں۔

  ان کی بیٹنگ اوسط 34.03 ہے جس کے ساتھ درمیانی رفتار کے ساتھ گیند بازی کرنا ان کی ایک اضافی خوبی ہے۔

سائمن ہارمر

جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم سے پانچ سال باہر گزارنے کے بعد ہارمر کی ایسیکس کے ساتھ متاثر کن فارم نے کولپاک معاہدے کے تحت ان کی پروٹیز سکواڈ میں واپسی کی راہ ہموار کی۔

ایسیکس میں رہتے ہوئے ہارمر نے دو بار کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ایک بار ٹٰی20 ٹورنامنٹ جیتا۔

33 سالہ سپنر اب چیلمسفورڈ میں لوٹ رہے ہیں لیکن اس بار کولپاک رجسٹریشنز کے خاتمے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی کی حیثیت سے اس کاؤنٹی سیزن ہیں حصہ لیں گے۔

لیوک فلیچر

ناٹنگھم شائر کے لیے 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد یہ چھ فٹ چھ انچ قد کے ساتھ فاسٹ باؤلر فلیچر کے لیے ایک ایک اور زبردست سال ہو گا جنہوں نے 13 میچوں میں 14.90 کی اوسط سے 66 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

33 سالہ فلیچر کلب سیزن کے بہترین کھلاڑی تھے اور اپنے کیریئر میں 26 کی اوسط سے 409 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ