آن لائن کردار کشی کی مہم چلانے پر پانچ افراد گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد مختلف اہم سرکاری شخصیات اور ریاستی اداروں کے خلاف آن لائن مہم کے نتیجے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی حرکت میں آئی ہے۔

مارچ 20، 2017 کو ایف آئی اے لاہور کی عمارت (فائل تصویر: اے ایف پی)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے دو سینئیر افسران نے نام نہ بتانے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے منگل کو ہئیت مقتدرہ کے خلاف آن لائن کردار کشی مہم(Smear Campaign) چلانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان افراد کو  لاہور، راولپنڈی، ملتان، کراچی اور اسلام آباد سے متعدد چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
مذکورہ افسران نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ان افراد ایک سیاسی پارٹی کے کارکن مقصود عارف بھی شامل ہیں جنہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان افسران کے مطابق گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ (Anti-Terrorism Wing) کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

افسران کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد مختلف اہم سرکاری شخصیات اور ریاستی اداروں کے خلاف آن لائن مہم کے نتیجے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی حرکت میں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی جب کہ سماجی رابطوں کی سائٹس پر ریاست، فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف مہم چلانے والے 2000 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان