جدہ: ہوائی اڈے پر بدنظمی کے بعد سی ای او تبدیل

بورڈ نے سی ای او کو تبدیل کرنے کا فیصلہ اس وقت لیا جب ائیر پورٹ انتظامیہ سخت رش، عید کی تعطیلات اور عمرہ سیزن میں صحیح طریقے سے انتظامات نہیں سنبھال سکی۔

حجاج  15 اگست 2021 کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ رہے ہیں  (اے ایف پی)

جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہفتے کے روز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریان الطرابزونی کو برطرف کردیا۔ یہ فیصلہ عید کے موقع پر جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدنظمی اور مسافروں کو مشکلات پیش آنے کے بعد کیا گیا۔

سعودی گزٹ کی خبر کے مطابق، کمپنی نے ایمن ابو عبادۃ کو جدہ ایئرپورٹ کے سی ای او کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

بورڈ نے سی ای او کو تبدیل کرنے کا فیصلہ اس وقت لیا جب ائیر پورٹ انتظامیہ سخت رش، عید کی تعطیلات اور عمرہ سیزن میں صحیح طریقے سے انتظامات نہیں سنبھال سکی۔

ایک بیان کے مطابق، بورڈ نے ہفتے کو ایک غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جس میں گذشتہ چند دنوں کے دوران ہوائی اڈے کے ابھرتے ہوئے مسائل، چیلنجز اور ان کے ضروری حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افراتفری کے مناظر کی فوری تحقیقات کا کمیٹی کو حکم دیا۔

بورڈ نے ابوعبادۃ کو اپنے نئے مشن میں نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ ابو عبادۃ کے پاس 28 سال سے زیادہ کا طویل کام کا تجربہ ہے، اس دوران وہ ریاض ایئرپورٹس کمپنی میں آپریشنز کے لیے نائب صدر سمیت کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عرب نیوز کے مطابق، عید کے موقعے پر کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے جس کے بعد سعودی ٹرانسپورٹ حکام نے تفتیش کا حکم دیا تھا۔

مسافروں نے پروازوں میں تاخیر، گمشدہ سامان، اور ٹرمینل پر لوگوں کی بڑی تعداد سے نمٹنے کا صحیح انتظام نہ ہونے کی شکایت کی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا