ویسٹ لائف سے متاثر پاکستانی نوجوان انگریزی سنگر کیسے بنے؟

لاہور کے نوجوان متین بٹ نے بینڈ ویسٹ لائف کے گانے سن کر انگریزی گانے گانا شروع کیے۔ اب سویٹزر لینڈ کی میوزک کمپنی نے ان کا البم ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

لاہور کے نوجوان متین بٹ نے آئرش موسیقار بینڈ ویسٹ لائف کے گانے سن کر انگریزی گانے گانا شروع کیے اور پانچ سال انہوں نے آن لائن تربیت بھی لی۔

ان کے تین گانے ریلیز ہوچکے ہیں اور اب سویٹزر لینڈ کی میوزک کمپنی نے ان کا البم ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

متین بٹ کہتے ہیں کہ ان کا سٹیج نام ’راکی‘ ہے اور ان کو شروع سے ہی انگریزی موسیقی سننے کا شوق تھا سب سے زیادہ انہوں نے انگریزی سنگر ویسٹ لائف کو سنا اور وہیں سے شوق پیدا ہوا تو انہوں نے اس کی آن لائن باقائدہ تربیت لینا شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پیسے زیادہ نہیں ہوتے اس لیے دوستوں کے ساتھ مل کر سٹوڈیو میں گانے ریکارڈ کرانے کے لیے محنت کی اور گانےسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے تو دنیا بھر سے انہیں اچھا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ جس کے بعد ان کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نےایک کے بعد دوسرا اور پھر تیسرا گانا بھی ریکارڈ کر کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپ لوڈ کر دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان