پنکچر سے محفوظ رہنے والے ایئرلیس ٹائر کا تجربہ

یورپی ملک لکسمبرگ کے شہر کولمار برگ میں ایک ایسے ٹائر کا تجربہ کیا گیا ہے کہ جسے ٹائر لیس یعنی ہوا کے بغیر چلنے والا ٹائر کہا جا رہا ہے۔

یورپی ملک لکسمبرگ کے شہر کولمار برگ میں واقع ٹائر کمپنی گڈ ایئر نے ایک ایسے ٹائر کا تجربہ کیا ہے کہ جسے ٹائر لیس یعنی ہوا کے بغیر چلنے والا ٹائر کہا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تجربہ کیے جانے والا یہ نیا ٹائر گاڑیوں کی ٹائر میں ہوا کے دباؤ میں کمی یا پنکچر ہونے کو ماضی کا قصہ بنا سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق گڈایئر ٹائر کمپنی دنیا بھر کے 23 ممالک میں فعال ہے جبکہ اس کے دو انوویشن سینٹرز میں سے ایک امریکہ کی ریاست اوہائیو میں ہے جبکہ دوسرا لکسمبرگ کے شہر کولمار برگ میں واقع ہے۔

گڈایئر کے پروجیکٹ مینیجر مائیکل رچیتا کے مطابق ان ٹائرز کو ایک لاکھ بیس ہزار کلو میٹر تک 160 کلو میٹر کی رفتار سے چلایا گیا ہے۔

ان کے مطابق ان ٹائرز کی ایک اور جنریشن کو تیار کیا جا رہا ہے جو ہلکی اور کم شور کے ساتھ گھومتے ہوئے کم مزاحمت کی صلاحیتیں رکھتی ہو گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی