سانپوں کو مارنے کی بجائے انہیں پالنے والے یٰسین

یٰسین ملک بھر کا سفر کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں سے سانپوں کو تلاش کر کے نکالتے ہیں اور اس جانور کے بارے میں آگاہی پھیلاتے ہیں جس سے وہ محبت کرتے ہیں۔

اردن کے یٰسین السکور سانپوں کو پکڑنے کے ماہر کہلاتے ہیں۔

وہ ملک بھر کا سفر کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں سے سانپوں کو تلاش کر کے نکالتے ہیں اور اس جانور کے بارے میں آگاہی پھیلاتے ہیں جس سے وہ محبت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہر قسم کے زہریلے اور غیر زہریلے سانپ پسند ہیں۔  اردن میں سانپوں کی 37 اقسام ہیں اور ان میں سے صرف سات زہریلے ہیں، 30 غیر زہریلے ہیں جن کے ساتھ آپ گھر میں رہ سکتے ہیں۔

 یٰسین کہتے ہیں کہ وہ سانپ انسانوں کے ساتھ رہنے کے عادی ہونے لگتے ہیں۔

انہوں نےبتایا ’لوگ مجھے فون کرکے بتاتے ہیں کہ انہیں سانپ ملا ہے۔ جب بھی کوئی شہری مجھے بتاتا ہے کہ اس کے پاس سانپ ہے تو میں فوراً اسے پکڑنے جاتا ہوں۔‘

’اگر وہ زہریلا ہوتا ہے تو میں اسے اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔  اگر غیر زہریلا ہوتا ہے تو میں اسے اس کے قدرتی مسکن میں رکھ دیتا ہوں جو لوگوں سے بہت دور کی جگہ ہوتی ہے تاکہ وہ ہلاک نہ ہو جائے  اور اسے معدوم ہونے سے بچایا جا سکے۔

یٰسین السکور نے عوام کو مختلف قسم کے سانپوں کے بارے میں سکھایا جو زہریلے ہیں اور غیر زہریلے ہیں۔ وہ ان کے ساتھ مختلف جگہوں پر جاتے ہیں اور سانپ تلاش کرتے ہیں۔

یسین السکوور اردن میں ایک ایسے شخص کے  طور پر جانے جاتے ہیں جو سانپوں اور انسانوں کو بچانے کے لیے طویل فاصلے طے کرتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا