عالمی مسئلوں پر سوچنے کے لیے مجبور کرنے والا صفر سٹار ہوٹل

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹس نے ’غیر پرسکون‘ صفر سٹار ہوٹل شروع کیا ہے جو سائلون گاؤں میں ایک پیٹرول پمپ کے برابر میں واقع ہے۔

’سو نہیں سکے‘ یا ’میرے کمرے میں بہت شور تھا‘، یہ وہ شکایات ہیں جو کوئی بھی ہوٹل مالک اپنے مہمانوں سے نہیں سننا چاہتا، مگر رکلن برادران کے نئے آرٹ پراجیکٹ کا مقصد ہی یہی ہے۔

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹس نے ’غیر پرسکون‘ صفر سٹار ہوٹل شروع کیا ہے جو سائلون گاؤں میں ایک پیٹرول پمپ کے برابر میں واقع ہے۔

جہاں ان کے پرانے ایسے ہوٹل خوبصورت سوئس میدانوں میں یا ایک بنکر میں تھے، یہ نیا ہوٹل جس میں نہ دیواریں ہیں نہ چھت، ایک پیٹرول پمپ کے قریب ہے تو لوگوں کو آتے جاتے پیٹرول کی قمیت اور گاڑیاں نظر آتی رہیں گی۔

رکلن برادارن کے مطابق، اس کا مقصد یہ کہ مہمانوں کو دنیا میں موجود مسائل کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا جائے اور انہیں مختلف انداز میں پیش آنے کی جانب راغب کیا جائے۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فرینک رکلن نے کہا: ’اس غیر پرسکون ورژن میں سونا مقصد نہیں۔ جو اہم ہے وہ یہ ہے کہ آپ دنیا کی موجودہ صورت حال پر غور کریں۔ یہاں رہنا معاشرے میں فوری تبدیلیوں کی ضرورت کے بارے میں ایک بیان ہے۔‘

مہمانوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگیں اور سب سے بہتر بننے کے لیے انسانوں کی نہ ختم ہونے والی کوششوں اور ان کے سیارے پر نقصان دے اثرات پر غور کریں۔

ان کے بھائی پیٹرک نے کہا: ’یہ سونے کا وقت نہیں، یہ اکیشن لینے کا وقت ہے۔ اگر ہم اسی راہ پر چلتے رہے جس پر اب ہیں تو پھر پرسکون سے زیادہ غیرپرسکون جگہیں ہی ہوں گی۔‘

یہ منصوبہ ہوٹل مالک ڈنینئل شاربونیئر کی مدد سے بنایا گیا ہے، اور اس میں چار ایسے بنا چھت و دیوار کے کمرے ہیں گاؤں کے دیگر علاقوں میں بنائے گئے ہیں۔

کمرے یکم جولائی سے 18 ستمبر تک دستیات ہوں گے، جن میں ایک رات کا کرائیہ 325 سوئس فرینک (تقریباً 76 ہزار روپے) ہوگا۔

رنکلن برادارن کے مطابق ان کی وٹنگ لسٹ پر موجود ساڑے چھ ہزار افراد کو پری بکنگ لنک کے ساتھ ای میل کر دی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا