’لڑکوں کو بھائی نہ بولو‘: جعلی نوٹیفیکیشن پر یونیورسٹی کی وضاحت

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے آفیشل فیس بک پیج پر اس نوٹیفیکیشن کی تصویر شیئر کی گئی جس کے اوپر ’جعلی نوٹیفیکیشن‘ لکھا تھا۔

طلبا 23 اپریل 2022 کو پاکستان کی ایک لائبریری میں (تصویر: اے ایف پی)

سوشل میڈیا پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے منسوب ایک نوٹیفیکیشن زیر گردش ہے جس میں لکھا ہے ’لڑکیاں کسی لڑکے کو بھائی نہ کہیں بلکہ نام لے کر بلائیں تاکہ کسی لڑکے کی دل آزاری نہ ہو۔‘

بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی سے منسوب موضوع بحث بنے نوٹیفیکیشن میں لکھا ہے کہ ’تمام طالبات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی کو بھی مرد طالب علم کو بھائی کہہ کر بلانے کی اجازت نہیں ہے کیوں کہ ہر کسی کا ایک نام ہوتا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ قدم وائس چانسلر کی جانب سے اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد لڑکوں کی دل آزاری ہونے سے روکنا ہے۔‘

مذکورہ نوٹیفیکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور صارفین مختلف قسم کے تبصرے کرتے ہوئے اس شیئر کرنے لگے۔

انعام بیگ نامی سوشل میڈیا صارف نے نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’نمل یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے لڑکیوں پر لڑکوں کو بھائی کہنے کی پابندی عائد کر دی۔ لڑکوں کو ان کے نام سے پکارا جائے۔‘

’لڑکوں کی فیلنگز ہرٹ ہوتی ہیں، اس لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، نو ٹیفیکیشن جاری۔‘

ذیشان انصاری نے تحریر کیا: ’اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، آفیشل لیٹر جاری کیا گیا کہ کوئی لڑکی کسی لڑکے کو بھائی نہیں کہے گی بس نام سے پکارے گی، آخر لڑکوں کی بھی کوئی فیلنگز ہوتی ہیں۔ شکریہ وائس چانسلر۔‘

فیس بک صارف جہانگیر انور نے تحریر کیا: ’ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے حکم کے مطابق کوئی بھی فی میل سٹوڈنٹ کسی میل سٹوڈنٹ کو بھائی کہہ کر نہیں پکار سکتی۔۔ وائس چانسلر کے مطابق لڑکیوں کی جانب سے لڑکوں کو بھائی کہہ کر مخاطب کرنے سے لڑکوں کی دل آذاری ہوتی ہے‘

’میں سوچ رہا ہوں پارٹ ٹاٸم سٹڈی شروع کر دوں‘

ملک فدا نامی فیس بک صارف نے لکھا: ’ملکی ہنگامی حالات کے پیش نظر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا اہم فوری فیصلہ۔ لڑکیاں کسی لڑکے کو بھائی نہ بولیں بلکہ نام لے کے پکاریں تاکہ کسی لڑکے کی دل آزاری نہ ہو۔‘

اس نوٹیفیکیشن پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک صارف محمد اشرف نے لکھا: ’یہ مسلمہ تحقیق پر کیا گیا فیصلہ ہے۔ اس تحقیق پر اتنا وقت لگا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں دوسری تمام اقوام آگے نکل گئیں، پلیز اس فیصلے پر جلد عمل شروع کریں تاکہ پاکستان چاند پر جھنڈا گاڑ سکے۔‘

بات اتنی بڑھی کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو خود اس زیر گردش نوٹیفیکشن کی وضاحت دینی پڑی۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے آفیشل فیس بک پیج پر اس نوٹیفیکیشن کی تصویر شیئر کی گئی جس کے اوپر ’جعلی نوٹیفیکیشن‘ لکھا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ