سعودی عرب: ایپ کے ذریعے عمرے اور وزٹ ویزے کی نئی سہولت

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کی خاطر اٹھایا گیا ہے۔

15 اگست 2021 کو عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے سعودی عرب آنے والے غیر ملکی زائرین۔ (فوٹو اے ایف پی)

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے موبائل ایپ ’اعتمرنا‘ کے ذریعے خلیج تعاون تنظیم (جی سی سی) کے رکن ممالک سے آنے والے افراد کو عمرے اور وزٹ کے ویزے جاری کرنے کے امکان کا اظہار کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق، سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف حاصل کرنے کی خاطر، یہ قدم دنیا بھر کے ممالک سے آنے والے سیاحوں اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے، ان کے تجربے بڑھانے، انہیں مختلف حل اور انتخاب کے مواقعے فراہم کرنے کی خدمات کا معیار بڑھانے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔‘   

وزارت نے واضح کیا کہ وہ لوگ جنہوں نے جی سی سی کے ممبر ممالک کے رہائشیوں سمیت، جن لوگوں نے سیاحت کے مقصد کے لیے شینگن (یورپی یونین) ممالک، امریکہ اور برطانیہ سے ویزے حاصل کر رکھے ہیں، وہ مملکت میں آمد سے قبل عمرے اور مقدس مقامات کے دورے کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بُک کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سال عمرے کی ادائیگی کی خاطر آنے والے زائرین کے لیے کئی طریقے مہیا کیے گئے جن میں سعودی عرب میں مقیم خاندانوں کے ہاں فیملی وزٹ، سعودی شہریوں کو ملنے کے لیے ذاتی وزٹ، الیکٹرانک سیاحتی ویزا اور دیگر اقسام کے ویزے رکھنے والے افراد کو پہنچنے کے بعد ویزے کا اجرا شامل ہیں۔ 

عمرے کے لیے سعودی عرب آنے والے افراد ’مقام‘ پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف پیکجز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ مقامی ایجنسیوں کے ذریعے بکنگ کروانے کے علاوہ ایک اضافی سہولت ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی