محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر، شاہی فرمان جاری

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو کئی شاہی فرامین جاری کیے جن میں سے ایک کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کابینہ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

سعودی شاہ سلمان نے منگل کو ولی عہد محمد بن سلمان کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بطور سعودی وزیراعظم تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو کئی شاہی فرامین جاری کیے جن میں سے ایک کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی کابینہ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایک اور شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے کونسل آف منسٹرز میں تبدیلیاں بھی ہیں۔

سعودی شاہ کی جانب سے جاری شاہی فرمان کے تحت نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں کے تحت يوسف بن عبدالله بن محمد البنيان کو بطور وزیر تعلیم تعینات کر دیا گیا ہے۔

جن وزرا کو ان کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے ان میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر انویسٹمنٹ خالد بن عبدالعزيز الفالح، وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان شامل ہیں۔

اسی طرح شہزادہ عبداللہ بن بندر بھی وزیر برائے نیشنل گارڈ برقرار رہے ہیں جبکہ وليد بن محمد الصمعاني بطور وزیر انصاف اور عبدالعزيز بن تركي بن فيصل بن عبدالعزيز آل سعود وزیر کھیل، شہزادہ بدر بن عبدالله بن محمد بن فرحان آل سعود وزیر ثقافت کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

توفيق بن فوزان بن محمد الربيعة بھی بطور وزیر حج و عمرہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے جبکہ ماجد بن عبدالله القصبي کو بھی وزیر کامرس کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا