’کنا یاری‘ پر پرفارم کرنے والا ’دی کوئیک سٹائل‘ ڈانس گروپ پاکستان میں

کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجن بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجن دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔ دنیا بھر میں مشہور اس گروپ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں۔

کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجن بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجن دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا (ویب سائٹ کوئیک سٹائل)

کوک سٹوڈیو پاکستان نے ناروے کے عالمی شہرت یافتہ ڈانس گروپ کوئیک سٹائل کی پاکستان آمد اور مختلف شہروں میں ان کی پرفارمنس کا اعلان کیا ہے۔

کوئیک سٹائل گروپ مختلف یونیورسٹیوں میں بھی پرفارم کرے گا۔

کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجن بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجن دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔

دنیا بھر میں مشہور اس گروپ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو اکٹھے رقص کرتے ہیں۔

2009 میں اس گروپ نے سونی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقدہ ’دا نارویجن گاٹ ٹیلینٹ‘ مقابلہ بھی جیتا۔ اس کے علاوہ یہ گروپ کئی دیگر یورپی ڈانس مقابلے جیت چکا ہے۔

کوک سٹوڈیو 14 کے گانے ’کنا یاری‘ پر اپنی پرفارمنس کے بعد یہ ڈانس گروپ جنوبی ایشیا میں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے لگا۔ 

رواں سال اکتوبر میں کوئیک سٹائل  ڈانسرز کی کوک سٹوڈیو کے ساتھ پہلی آفیشل  ڈانس ویڈیو ’پیچھے ہٹ‘ ریلیز ہوئی جس کے بعد کوک سٹوڈیو اور کوئیک سٹائل ڈانسر کے درمیان روابط مضبوط ہو گئے۔

کوک سٹوڈیو کی دعوت پر معروف  ڈانسرز اس وقت کراچی میں ہیں جہاں انہوں نے مزار قائد کا دورہ کیا اور جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے۔

اس تصویر میں سلیمان ملک، بلال ملک، ناصر سری خان اور یاسین تطبے مزار قائد کے سامنے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل رواں سال اس گروپ نے دبئی کا دورہ بھی کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انسٹاگرام پر اس وقت کوئیک سٹائل کے 27 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔  

یہ  ڈانس گروپ صرف ناروے تک محدود نہیں بلکہ چین، جاپان اور ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی اس کی کثیر فین فالوونگ ہے اسی سلسلے میں دی کوئیک نےاپنی ویب سائٹ کے مطابق  2016 میں چین کے شہر شینگ ڈو میں سٹوڈیو بھی کھولا ہے۔

کوئیک سٹائل کو ریڈبل، سام سنگ، مونسٹر اور نائیکی جیسے بڑے برانڈ بھی سپانسر کر چکے ہیں۔ اس گروپ کے موجودہ وقت میں 200 ممبر ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی فن