افغان وزیر دفاع پہلی مرتبہ یو اے ای میں

افغان طالبان کے ترجمان نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کے درمیان ملاقات میں جامع تعلقات میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کے درمیان چار، دسمبر، 2022 کو ابو ظبی میں ملاقات ہوئی (اے ایف پی/یو اے ای کی وزارت برائے صدارتی امور)

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اتوار کو افغان وزیر دفاع اور ملا محمد عمر کے صاحب زادے ملا محمد یعقوب سے ابوظبی میں ملاقات کی۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور معاونت کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات کے حوالے سے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور افغان وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں جامع تعلقات میں وسعت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ملاقات میں بعض اہم مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملا محمد یعقوب طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے صاحب زادے ہیں، جنہیں طالبان انتظامیہ میں وزیر دفاع کا عہدہ دیا گیا ہے۔

اگست 2015 میں افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ابھی تک دنیا کے کسی ملک نے نئی انتظامیہ کو تسلیم نہیں کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک طالبان کی نئی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں جس کا مقصد افغانستان کے انسانی بحران کو روکنا ہے۔

نومبر میں یو اے ای نے افغانستان کو ایک 1.7 ارب ڈالر کی امداد دیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

افغانستان میں زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے لیے ایک ہزار مربع کلو میٹر کا فیلڈ ہسپتال اور دیگر امدادی سامان بھیجا تھا۔ 16 ٹن کی طبی امداد اس کے علاوہ تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا