مراکش کے کھلاڑی کا ماں سے محبت کا اظہار وائرل ہوگیا

اس میچ کے بعد مراکش کے کھلاڑی اشرف حکیمی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں وہ جیت کے بعد اپنی والدہ کو گلے لگا رہے ہیں۔

اشرف حکیمی میچ کے بعد اپنی والدہ سے مل رہے ہیں (اے ایف پی)

قطر میں جاری ورلڈ کپ کے فیصلہ کن مرحلے میں مراکش نے سپین کوشکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

اس میچ کے بعد مراکش کے کھلاڑی اشرف حکیمی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں وہ جیت کے بعد اپنی والدہ کو گلے لگا رہے ہیں۔

 

سپین کو تاریخی شکست دینے کے بعد اشرف حکیمی گراؤنڈ سے باہر گئے اور اپنی والدہ کو گلے لگایا اور انہیں بوسہ دیا۔

اسی طرح کا عمل اشرف حکیمی نے بیلجیئم سے جیت کے بعد بھی کیا تھا۔

27 نومبر کو انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے تصویر ٹویٹ کی اور عربی میں لکھا، ’ماں میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔‘

ایک ٹوئٹر صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں اشرف حکیمی نے کہا تھا کہ ’میری والدہ گھروں میں صفائی کرتی تھی اور انہوں نے میرے لیے بہت قربانیاں دیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 اشرف حکیمی کا والدہ سے محبت کا اظہار ہر کسی کے دل کو چھو رہا ہے۔

مراکش کی جیت پر سوشل میڈیا بہت چرچے ہو رہے ہیں، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسے راؤنڈ آف 16 کا پہلا اپ سیٹ کہا جا رہا اور دیگر بھی وجوہات ہیں۔

مراکش کی ٹیم جانب سے جیت کے بعد سجدہ کرنے کی تصاویر، فلسطین کا جھنڈا اٹھانے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائر ہو رہی ہیں۔

فلسطین کا جھنڈا پکڑے ہوئے مراکش کے کھلاڑیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا خوب وائرل ہوئیں۔

منگل کی رات کو ہونے والے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول کرنے میں ناکام رہیں جس پر 30 منٹ کا اضافی وقت ملا، جس میں بھی کوئی بھی ٹیم جیت حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

پینیلٹیز پر گیم آنے کے بعد مراکش کی ٹیم نے سپین کو آؤٹ کلاس کر دیا اور سپین کی ٹیم ایک گول کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکی جبکہ مراکش نے چار میں تین ککس پر گول کیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال