فٹ بال ورلڈ کپ: مراکش سیمی فائنل کھیلنے والا پہلا افریقی ملک

مراکش فیفا ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

مراکش ہفتے کو فیفا ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

مراکش کی جانب سے یوسف النصری نے پہلے ہاف کے 42 ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے گول کر کے تاریخ رقم کی۔

مراکش کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ اور فرانس کے مابین میچ کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔

مراکش سے قبل تین افریقی ٹیموں نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں کواٹر فائنل کھیلا۔

1990 میں کیمرون، 2002 میں سینیگال اور 2010 میں گھانا کی ٹیمیوں نے کواٹر فائنل کھیلا تھا۔

اس ہار کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ سفر بھی ختم ہو گیا۔

37 سٹار رونالڈو اس میگا ایونٹ کے مسلسل دوسرے میچ کی ابتدا میں بینچ پر بیٹھے۔

انہیں آج میچ کے دوسرے ہاف کے 51 ویں منٹ میں بطور متبادل موقع ملا۔ رونالڈو سٹاپیج ٹائم میں گول سکور کرنے سے چوک گئے تھے۔

پانچ مرتبہ دنیا کا بہترین پلیئر کا خطاب حاصل کرنے والے رونالڈو کبھی ورلڈ کپ تو کیا اس کے فائنل میں نہ پہنچ سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہیں میچ کے فوراً بعد میدان سے باہر روتے ہوئے دیکھا گیا۔

میدان سے باہر کی بات کریں تو مراکش کے کوچ ولید ریگراگوئی فرانس میں پیدا ہوئے جبکہ سکواڈ کے 14 کھلاڑی بھی مراکش سے باہر پیدا ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق مراکش کی فتح نے عرب دنیا کو متحد کیا ہے، جہاں تاریخ میں پہلی بار یہ میگا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔

ای پی کے مطابق مراکش کے فائنل نہ کھیلنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کیونکہ اس نے ایک ایسے گروپ میں ٹاپ کیا جس میں دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیم اور سیمی فائنسلٹ کروئیشیا موجود تھی۔

اس کے علاوہ مراکش نے اپنے ورلڈ کپ کے سفر میں دو یورپیئن ہیوی ویٹس سپین اور پرتگال کو چلتا کیا۔

کوئی مخالف ٹیم اب تک مراکش کے خلاف گول سکور نہیں کر سکی۔ ماسوائے مراکش نے ایک اون گول کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال