کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے آخری وکٹ پر 104 رنز، امام بدستور کریز پر

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 449 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے۔

امام الحق تین جنوری، 2022 کو کراچی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایکشن میں نظر آ رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 449 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے منگل کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 449 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا لیے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری دوسرے میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اعجاز پٹیل اور میٹ ہنری کے درمیان آخری وکٹ پر 104 رنز کی اہم شراکت ہوئی۔

آج پاکستان نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ عبداللّٰہ شفیق کی صورت میں 27 رنز پر گری۔ میٹ ہنری نے انہیں 19 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا۔

پاکستان ٹیم کی دوسری وکٹ 56 رنز پر گری جب شان مسعود 20 رنز پر اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے بڑی پارٹنرشپ قائم کرنے کی کوشش کی جو 99 رنز پر اس وقت ختم ہوئی جب بابر اعظم 24 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ امام 74 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کا اچھا آغاز کیا اور نو گیندوں کے بعد پہلی اور مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ حاصل کی۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایِش سودھی کو 11 رنز پر بولڈ کیا۔

پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کے 340 کے سکور پر ابرار احمد نے ٹام بلنڈل کو 51 رنز پر آؤٹ کیا جس کے کچھ دیر بعد ایک مرتبہ پھر ابرار نے پاکستان کے لیے وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے 345 رنز پر ٹِم ساؤتھی کو 10 رنز پر سٹمپ آؤٹ کرایا۔

نیوزی لینڈ کے آخری دو بیٹرز میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل کے درمیان 104 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی جس کے بعد دوسرے سیشن میں نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔

انہوں نے اعجاز پٹیل کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ میٹ ہنری 68 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 122، ٹام لیتھم 71 اور ٹام بلنڈل 51 رنز دوسرے بڑے سکورر تھے۔

پاکستان کے ابرار احمد نے چار، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔ کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔

(ایڈیٹنگ: بلال مظہر | ترجمہ: علی رضا)

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل