گوادر میں احتجاج سے کراچی میں کیکڑے کا سوپ مہنگا

کراچی میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کیکڑے کے سوپ کی مانگ بڑھ جاتی ہے لیکن ان دنوں اس کی قیمت دگنی ہو چکی ہے۔

کراچی میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی کیکڑے کے سوپ کی مانگ بڑھ جاتی ہے لیکن ان دنوں اس کی قیمت دگنی ہو چکی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کیکڑے کا سوپ فروخت کرنے والے کراچی کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کے احتجاج کے بعد بلوچستان سے سندھ آنے والی لانچوں کو روکا جا رہا ہے، جس سے کیکڑے کی سپلائی میں قلت پیدا ہو گئی ہے اور اس کا اثر قیمت پر پڑ رہا ہے۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں کیکڑے کا سوپ فروخت کرنے والے عبدالبصیر کا کہنا ہے کہ ’سردیوں میں لوگ کیکڑے کا سوپ پینے دور دور سے آتے ہیں، تاہم کیکڑے کی سپلائی میں کمی سے قیمت بڑھ گئی ہے اور سوپ کے ایک پیالے کی قیمت تقریبا دگنی ہوگئی ہے۔‘

مختلف دکانوں اور سٹالز پر کیکڑے سپلائی کرنے والے ایک سپلائر کے مطابق بلوچستان سے آمدورفت بند ہو تو کیکڑے کی سپلائی پر بھی فرق پڑتا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا