لندن: کوکا کولا فیکٹری میں تیزاب کا اخراج، مزدوروں کا انخلا

لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کے پہنچنے سے قبل ہی تقریباً 200 افراد کو اے 224 کری روڈ پر واقع احاطے سے نکال لیا گیا تھا۔

کوکا کولا فیکٹری میں تیزاب کی لیکج کو تقریباً تین گھنٹے بعد کنٹرول کر لیا گیا تھا (اے ایف پی فائل فوٹو)

گریٹر لندن میں کوکا کولا کی فیکٹری میں تیزاب کے اخراج کے بعد سینکڑوں مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے علاقے بیکسلے کے گاؤں سڈکپ میں واقع فیکٹری میں شورے کے تیزاب (ہائیڈروکلورک ایسڈ) کے اخراج کے بعد فائر فائٹرز بدھ کی رات ساڑھے آٹھ بجے وہاں پہنچ چکے تھے۔

لندن فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کے پہنچنے سے قبل ہی تقریباً 200 افراد کو اے 224 کری روڈ پر واقع احاطے سے نکال لیا گیا تھا۔

تیزاب کی لیکج کو تقریباً تین گھنٹے بعد کنٹرول کر لیا گیا تھا۔ تاہم فائٹرز رات بھر جائے وقوعہ پر موجود رہے اور پلانٹ والے علاقے میں کیمیکل ریڈنگ لیتے رہے، جہاں گھر، چینی ٹیک اوے اور کار کرائے پر دینے والی کمپنی کا دفتر ہے۔

کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور صبح 5:30 بجے آن سائٹ مینیجرز کو ذمہ داری واپس سونپ دی گئی تھی۔

آس پاس رہنے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا، کیوں کہ فیکٹری کے باہر سڑک دونوں طرف سے بند تھی۔ لیکن انہیں ان کے گھروں سے باہر نہیں نکالا گیا۔

ہائیڈروکلورک ایسڈ کم ارتکاز میں جلد پر لگنے سے سوزش اور ایریتھیما کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ زیادہ ارتکاز شدید کیمیائی جلن کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فائر سروس کا کہنا ہے کہ ’ہم نے علاقے میں کیمیکلز کی سطح جانچنے کے لیے کیمیائی آلات کا استعمال کیا اور سائٹ سے ہٹانے کے لیے کام کیا۔‘

اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’رہائشیوں کو گھروں سے نہیں نکالا گیا نہ ہی ایمرجنسی سروسز نے کسی کا علاج کیا۔ ہمیں ایسی کسی ہدایت کا علم نہیں جس میں کھڑکیاں اور دروازے بند کرنے کا کہا گیا ہو۔‘

اخبار نے تصاویر شائع کی ہیں جن میں آگ بجھانے والی گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر موجود دکھایا گیا ہے اور ایک عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

کوکا کولا کمپنی کے ساتھ تبصرے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا