قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی وطن واپسی، ماریہ کو خصوصی مبارک باد

پاکستان ٹیم چار ملکی کپ میں دوسرے نمبر پر آئی۔ وزیر اعظم کی ٹیم کو مبارک باد۔

پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم سعودی عرب میں خواتین کے بین الاقوامی دوستانہ ٹورنامنٹ 2023 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق انٹرنیشنل فرینڈلی ٹورنامنٹ کی رنر اپ قومی ٹیم آج سہ پہر وطن واپس پہنچی۔

پی ایف ایف کے حکام ٹیم کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے دیگر اراکین کے ہمراہ فٹ بال ہاؤس لاہور میں قومی ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستانی ٹیم چار ملکی کپ میں دوسرے نمبر پر آئی۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں کوموروس کو شکست دی تھی لیکن میزبان سعودی عرب کے خلاف میچ ڈرا ہو گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قومی ٹیم کو15 جنوری کو دوسرے میچ میں ماریشس کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں سعودی عرب کو ٹورنامنٹ میں فتح پر مبارک باد دی۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ’ہمیں ہماری خواتین کی قومی ٹیم کے دوسرے نمبر پر آنے پر فخر ہے۔ ماریہ خان کو یہ شاندار گول کرنے پر خصوصی مبارک باد۔

’ہم پاکستان میں فٹ بال اور خواتین کے کھیلوں کے فروغ کے لیے پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔‘

(ایڈیٹنگ: بلال مظہر | ترجمہ: العاص)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال