مالم جبہ میں برفانی کھیلوں کے میلے میں مرد و خواتین کی شرکت

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے وادی سوات کے مالم جبہ سکی ریزورٹ سکیئنگ اور سنو بورڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جن میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی)

وادی سوات کے مالم جبہ سکی ریزورٹ میں اتوار کے روز منعقدہ دوسرے ایڈونچر ہوم رن میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے سکیئنگ کے سنسنی خیز مقابلوں میں حصہ لیا۔

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے نجی اداروں کے تعاون سے مالم جبہ میں سرمائی کھیلوں کے سکی ریزورٹ میں ایونٹ کا انعقاد کیا۔

پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز، ایمیچورز اور سرمائی کھیلوں کے شوقین کھلاڑیوں نے سکی اور سنو بورڈنگ کے مقابلوں میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔

سکی مقابلوں اور سنو بورڈنگ ریس میں 70 سے زیادہ مرد و خواتین نے حصہ لیا۔

سکی ریزورٹ پر کھیلے جانے والے کھیل سنسنی خیز ہتے ہیں جن کے دوران کھلاڑی برفیلے پہاڑ کی چوٹی سے اپنی سکی اور سنو بورڈز کے ساتھ دوڑتے ہیں، کلپ ان کرتے ہیں، اور فائنل لائن تک نشان زدہ کورس سے نیچے دوڑتے ہیں۔

خواتین کے اسنو بورڈنگ مقابلے میں دیر کی ثمر خان اور مردوں کے مقابلے میں ایمیس حسین نے پہلی پوزیشنیں حاصل کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مردوں کے سکی مقابلے میں زاہد خان کو اول قرار دیا گیا، جبکہ شیر غنی اور الیاس دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

خواتین سکی مقابلوں میں بشریٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے اسنو بورڈنگ مقابلے میں عائشہ اور اقرا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

اس موقع پر کمشنر مالاکنڈ شاہد اللہ نے کہا کہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ موسم سرما کی سیاحت کے فروغ کے لیے علاقے میں تقریبات کا انعقاد بھی کرے گی۔

کمشنر مالاکنڈ نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں لوگوں کی معاشی حالت پر مثبت اثر ڈالنے کے علاوہ ان علاقوں میں سیاحت کے مواقع کو اجاگر کرتے ہیں۔ فیسٹیول میں روایتی موسیقی اور تفریح کے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ اور بریگیڈئر کمانڈ 6 بریگیڈیئر ساجد اکبر مہمان خصوصی تھے، جبکہ محکمہ سیاحت کے حکام ضلعی انتظامیہ اور نجی کمپنیوں کے اہلکاروں نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل