خواتین کے نمائشی میچ، 10 غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

دس غیرملکی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کی 20 ایلیٹ کھلاڑی، چار انڈر 19 اور دو ایمرجنگ کھلاڑی بھی ان نمائشی میچوں میں حصہ لیں گی۔

خواتین کے نمائشی میچوں میں ایمازونز کی قیادت بسمہ معروف جبکہ سپر وومن کی کپتان ندا ڈار ہوں گی (پاکستان کرکٹ)

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں خواتین کے تین نمائشی میچوں میں دس غیرملکی کھلاڑی بھی حصہ لیں گی جن کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

خواتین کے یہ تین نمائشی میچ آٹھ، دس اور 11 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دس غیرملکی کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کی 20 ایلیٹ کھلاڑی، چار انڈر 19 اور دو ایمرجنگ کھلاڑی بھی ان نمائشی میچوں میں حصہ لیں گی۔

ان 36 کھلاڑیوں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ایک ٹیم کا نام ایمازونز ہے جس کی کپتانی بسمہ معروف کریں گی جبکہ دوسری ٹیم کا نام سپر وومن ہے جس کی قیادت ندا ڈار کو سونپی گئی ہے۔

ہر ٹیم میں زیادہ سے زیادہ چار اور کم سے کم تین غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنا لازمی ہو گا۔ اس کے علاوہ ایک ایمرجنگ یا انڈر 19 کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دس غیرملکی کھلاڑیوں کا تعلق سات مختلف ممالک سے ہے۔ ان میں سے آئرلینڈ کی لورا ڈیلینی، انگلینڈ کی لورین ونفیلڈ، مایا بوشیئر اور ٹیمی بومنٹ، آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف بسمہ معروف کی کپتانی میں ٹیم ایمازونز کا حصہ ہوں گی۔

دوسری جانب سپر وومن ٹیم میں ندا ڈار کی کپتانی میں سری لنکا کی چماری اتاپتو، انگلینڈ کی ڈینی وائٹ، بنگلہ دیش سے جہاں آرا عالم، جنوبی افریقہ کی لورا ولوارٹ اور نیوزی لینڈ کی لیا تہوہو کھیلیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق خواتین کے یہ تین نمائشی میچ ایک طرح سے پاکستان وومن لیگ کا سافٹ لانچ ہو گا جسے ممکنہ طور پر ستمبر میں شروع کیا جا سکتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ