پاکستان اور سعودی عرب تعلقات کے 70 سال: اسلام آباد میں ڈاکیومینٹری مقابلے

ناصرہ حسین نے اس مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی، جنہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے موضوع پر ڈاکیومینٹری بنائی تھی۔

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں منگل (21 مارچ) کی شام پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات پر مبنی ڈاکومینٹری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 114 فلم سازوں نے حصہ لیا۔

اس تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی اور پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

ناصرہ حسین نے اس مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی۔ انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں انہوں نے اول آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ تقریب پاکستان اور سعودی عرب کے 70 سالہ تعلقات کی یاد میں منعقد کی گئی اور اسی موضوع پر میں نے یہ ڈاکیومینٹری بنائی، جس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔‘

ناصرہ حسین کو دو ہزار ڈالر انعام سے نوازا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اسلامی ممالک کے ساتھ خاص تاریخی تعلقات قائم رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’پاکستان سعودی عرب کے لیے اسلامی ممالک میں بہت اہم ملک ہے۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مخلصانہ، اسلامی بھائی چارے اور ایک دوسرے کے لیے خصوصی محبت سے بھرپور ہیں۔‘

اس موقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور گہری دوستی پر مبنی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات اور میڈیا کے ذریعے اس طرح کے مقابلے پاکستان اور سعودی عرب کے رشتوں میں ہم آہنگی کو مزید پائیدار کرنے میں مدد کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا