پاکستان افغانستان کرکٹ سیریز: ’دیش کا سوال ہے بچوں پر نہیں چھوڑ سکتے‘

شارجہ میں جمعے کی شب کھیلے گئے تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے (فائل فوٹو اے ایف پی)

افغانستان نے پہلی مرتبہ کسی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کو شکست دی ہے، جس کے بعد سے کرکٹ شائقین میں حیرانی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر مختلف انداز سے اس کا اظہار بھی کیا۔

شارجہ میں جمعے کی شب کھیلے گئے تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میں اپنا پانچواں کم ترین سکور 92 بنایا جو افغانستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر پور ا کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 18 رنز کے ساتھ ٹاپ سکور بنانے والے رہے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے سات بلے باز 100 سے زائد رنز تک نہ سکور کر سکے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے نمایاں کارکردگی احسان اللہ کی رہی جنہوں نے اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل میچ کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کی۔ وہ پورے اوور میں دو کٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کھیل دکھانے والوں کو افغانستان کے خلاف سیریز میں شامل کیا تھا۔

اس ٹیم میں شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، حارث رؤف کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

افغانستان کے خلاف کھیلنے والی یہ ٹیم پاکستان کی سب سے کم عمر ترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس کی اوسط عمر 24 سال بنتی ہے۔

اس شکست کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کے ساتھ دلچسپ تبصرے ہو ہے ہیں۔

احتشام ریاض نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اب لوگوں کو سمجھ آ رہا ہے کہ بابر اور رضوان ’دھیرے آغاز‘ کیوں کرتے ہیں۔

آیت نامی ٹوئٹر صارف نے صائم ایوب اور حارث کی تصویر لگا کر لکھا کہ، ’کیا ہمیں بابر اور رضوان کے متبادل مل گئے؟‘

احتشام صدیق نے لکھا: ’اس میں سرپرائز نہیں کیوں کہ ہمیں معلوم تھا کہ یہ ہوگا۔‘


ایک ٹوئٹر صارف نے تو انڈین فلم ’پٹھان‘ کا ایک سین پوسٹ کر دیا جس میں ڈائیلاگ ہے کہ: ’دیش کا سوال ہے بچوں پر نہیں چھوڑ سکتے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ