شارجہ ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 92 رنز ہی بنا سکی۔

افغانستان کو پاکستان پر فتح کے لیے 93 رنز کا ہدف ملا ہے(تصویر: بشکریہ افغانستان کرکٹ بورڈ)

شارجہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 92 رنز ہی بنا سکی، یوں افغانستان کو پاکستان پر فتح کے لیے 93 رنز کا ہدف ملا ہے جسے افغانستان کی ٹیم نے اٹھارویں اوور میں پورا کر لیا۔

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستان نے اس کے لیے نصف نئے اور تقریبا اتنے ہی پرانے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میدان میں اتاری تھی۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حارث اور صائم ایوب نے کیا جو دونوں ہی جلد رنز بنانے کی کوشش کرتے نظر آئے لیکن زیادہ کامیابی نہ حاصل کر سکے۔

پاکستان نے آج کے میچ کے لیے چار نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے جن میں صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔

جبکہ محمد حارث عماد وسیم، عبداللہ شفیق، فہم اشرف اور اعظم خان کو بھی واپس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 17 رنز اور عماد وسیم 18 رنز بنا سکے جبکہ طیب طاہر نے بھی 16 رنز سکور کیے۔

ان کے علاوہ کوئی بلے باز قابل ذکر رنز نہ بنا سکا یوں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز کھیل کر بورڈ پر صرف 92 کا ہندسہ ہی سجا سکی۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی، مجیب الرحمٰن اور فضل حق فاروقی دو دو وکٹیں حاصل کر سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمٰن اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے کیا لیکن دونوں ہی جلد واپس لوٹ گئے، احسان اللہ کی ایک اوور میں دو وکٹوں نے میچ کو دلچسپ تو ضرور بنایا لیکن پاکستان کی جانب سے بورڈ پر کم رنز کا ہدف افغانستان کی فتح کو نہ روک سکا۔

45 کے سکور پر چار وکٹیں کھونے کے بعد افغانستان کی کشتی کو بھنور سے نکالنے کا کام تجربہ کار محمد نبی نے کیا اور دوسری سمت نجیب اللہ زادران نے بھی اپنا کردار بخوبی نبھایا۔

محمد نبی نے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور افغانستان کی کامیابی میں فتح گر رہے۔

پاکستان کی طرف سے احسان اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں کھیلا جانے والا یہ پہلا میچ تو لو سکورنگ رہا لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا اگلے دو میچز میں شائقین کو چھکے اور چوکوں کی برسات دیکھنے کو ملتی ہے یا نہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اگلے دو میچز 26 مارچ اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ