الیکشن سے بھاگنے کے لیے سپریم کورٹ پر دباؤ ڈال رہے ہیں: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ ’یہ ڈرے ہوئے ہیں الیکشن سے اور اس سے بھاگنے کے لیے سپریم کورٹ پر دباؤ پڑ رہا ہے کہ الیکشن کسی طرح نہ کروائیں۔‘

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جس طرح شہباز شریف نے جلدی جلدی میں فیصلہ کیا وہ صرف اور صرف عدلیہ اور سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے کیونکہ یہ الیکشن نہیں چاہتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منگل کی رات یوٹیوب پر اپنے خطاب میں کہا کہ ’مجھے ان کی نیت پر شک ہے، کیونکہ یہ عدلیہ کو کبھی بھی آزاد اور مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔‘

عمران خان نے کہا کہ ’یہ ڈرے ہوئے ہیں الیکشن سے اور اس سے بھاگنے کے لیے سپریم کورٹ پر دباؤ پڑ رہا ہے کہ الیکشن کسی طرح نہ کروائیں۔‘

ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ ’انہوں نے جو آج سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا ہے، جبکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ عدالتوں میں اصلاحات ہوں لیکن ان کی نیت پر آج ساری قوم سمجھ گئی ہے کہ ان کا مقصد صرف الیکشن بھاگنا ہے۔‘

سابق وزیر اعظم عمران خان سپریم کورٹ اصلاحات بل کی جانب سے اشارہ کر رہے تھے جو منگل ہی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

چیئرمین پی ٹی آئی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’یہ جو سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے جا رہے ہیں اس کے لیے پاکستان کے وکلا کو اس وقت کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔‘

انہوں نے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کا کام رول آف لا ہے۔ رول آف لا کو نافذ کرنا پاکستان کی لیگل کمیونٹی کا کام ہے۔ کبھی بھی ہمارا انصاف کا نظام اتنا خطرے میں نہیں تھا جتنا آج ہے۔‘

عمران خان نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’جو حرکتیں آپ کر رہے ہیں اس سے معاشرے میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ یہ نہ سمجھیں کہ لوگ ڈر جائیں گے، سوشل میڈیا کی آپ کو سمجھ نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ان کے پیچھے پاکستان کے وہ لوگ ہیں جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں۔ میں ان کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو نظر نہیں آ رہا کہ ان کی وجہ سے قوم آپ کے خلاف ہو رہی ہے۔‘

اپنے خطاب کے آخر میں عمران خان نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دوہرایا کہ تمام مشکلات سے نکلنا کا واحد حل انتخابات ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست