سابق امریکی صدر ٹرمپ عدالت میں پیش، تمام الزامات سے انکار

ٹرمپ آج نیویارک کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ٹرمپ تاریخ میں مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں (اے ایف پی)

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو اپنے خلاف عائد الزامات کا سامنا کرنے کے لیے نیویارک کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 میں صدارتی الیکشن سے قبل اپنے وکیل کے ذریعے ایک پورن اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کے لیے رقم کی مبینہ ادائیگی کی اور اس کی تفصیلات چھپائیں۔

نیویارک میں ’ہش منی‘ یا خاموش رہنے کے لیے ادائیگی کرنا خلاف قانون نہیں مگر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اس ادائیگی کو چھپایا اور اپنی تنظیم کے مالی ریکارڈ میں ردوبدل کی۔

انہوں نے آج اس کیس میں تحقیقات کے بعد اپنے کاروباری ریکارڈ کو غلط ثابت کرنے کے 34 سنگین جرموں میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی۔

ریپبلکن ارب پتی ٹرمپ تاریخ میں مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں۔

ان کی عدالت آمد کو امریکہ میں ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا گیا۔ اس موقعے پر ان کے سینکڑوں حامی اور مخالفین عدالت کے آس پاس سڑکوں پر موجود تھے۔

76 سالہ ٹرمپ 2024 کے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ہیں لیکن یہ عدالتی کارروائی ان کے دوبارہ وائٹ ہاؤس آنے کے عزائم میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور سے عدالت جانے سے قبل ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل میڈیا ایپ پر لکھا ’بہت غیر حقیقی لگتا ہے— واہ، وہ مجھے گرفتار کرنے جا رہے ہیں۔ یقین نہیں آتا کہ یہ امریکہ میں ہو رہا ہے۔ میگا!‘

دو بار مواخذے کے شکار ریپبلکن ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جن پر مجرمانہ طور پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ اس صورت حال نے امریکہ کو نامعلوم سیاسی پانیوں میں دھکیل دیا ہے۔

ان کی عدالت آمد کے موقعے پر سڑکوں پر سینکڑوں پولیس اہلکار نظر آئے جبکہ آسمان پر ہیلی کاپٹر اڑ رہے تھے۔

ٹرمپ نے عدالت کے باہر گاڑی سے نکلتے ہوئے اپنے حامیوں کو ہاتھ لہرا کر جواب دیا جبکہ امریکی خفیہ سروس کے اہلکار ان کی سکیورٹی کے لیے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔

ٹرمپ کی قانونی مشکلات اس کیس سے زیادہ گمبھیر ہیں۔ اس کیس کے علاوہ انہوں تین اور تحقیقات کا سامنا ہے۔

ان میں 2020 انتخابات میں صدر بائیڈن کی جیت کو بدلنے کی کوشش کرنے، چھ جنوری، 2021 کو دارالحکومت میں موجود کانگریس کی عمارت (کیپیٹل) پر حملے کی ترغیب دینے اور خفیہ دستاویزات اپنے گھر پر رکھنے کے الزامات ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ