کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی آٹھ ٹیمیں

سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف ناکام سیریز اور جنوبی افریقہ کی ہالینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں حالیہ دو کامیابیوں کے بعد براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں حالیہ تبدیلی دیکھی گئی۔

17 مارچ 2022 کو لی جانے والی اس تصویر میں وومن کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی دکھائی جا رہی ہے ( اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے والی آٹھ ٹیمیں مکمل ہو گئی ہیں۔

سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف ناکام سیریز اور جنوبی افریقہ کی ہالینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں حالیہ دو کامیابیوں کے بعد براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں حالیہ تبدیلی دیکھی گئی۔

پہلے ہی کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں انڈیا (میزبان)، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، پاکستان، افغانستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ نے آخری لمحات میں کوالیفائی کر لیا

اس سال نیدرلینڈز کے خلاف اپنی آخری سیریز میں جنوبی افریقہ کو کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع ملا ہے۔

اس سیریز میں کامیابی کی وجہ سے پروٹیز نے ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑ دیا اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی درجہ بندی میں آٹھویں اور آخری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

لیکن جنوبی افریقہ کا براہ راست کوالیفائی کرنے کا امکان پھر بھی بنگلہ دیش کے خلاف آئرلینڈ کے ون ڈے میچوں پر منحصر تھا۔ اگر آئرلینڈ سیریز 3-0 سے جیت جاتا تو وہ پوائنٹس کے لحاظ سے جنوبی افریقہ کے برابر ہو جاتا۔

لیکن آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان چیمسفورڈ میں کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد آئرلینڈ کی 2023 کرکٹ ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔

نیٹ رن ریٹ ابھی کوالیفائی کرنے والی آٹھویں ٹیم کے انتخاب میں اہم کردار ادا کر سکتا تھا، لیکن بنگلہ دیش کے خلاف آئرلینڈ کا پہلا ون ڈے منسوخ ہونے کے بعد، پروٹیز کے لیے اب یہ پریشانی کی بات نہیں ہے، جنہوں نے اب ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ دریں اثنا جون میں آئرلینڈ کو زمبابوے میں کوالیفائر کھیلنا ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی انڈیا کرے گا تاہم میچز کے وینیوز کا اعلان ابھی باقی ہے۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 پچاس اوورز کے ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن ہوگا۔ انڈیا اپنی تاریخ میں چوتھی بار اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

کل 10 ٹیمیں ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔ یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ اور ویلز میں 2019 کے ایڈیشن کی طرز پر ہوگا۔

راؤنڈ رابن مرحلے میں تمام 10 ٹیمیں ایک بار ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گی۔  ہر میچ جیتنے پر فاتح ٹیم  دو پوائنٹس ملتے ہیں جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جاتا ہے۔

راؤنڈ رابن مرحلے کے اختتام پر ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے بعد ہونے والے دو سیمی فائنلز کے فاتحین فائنل میں مد مقابل ہوں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ