انڈین پریمیئر لیگ جیتنے پر کیا انعام ملے گا؟

انڈین پریمیئر لییگ 2023 کا فائنل آج انڈین ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز اور ہردک پانڈیا کی دفاعی چیمپیئن ٹیم گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

23 مئی 2023، کی اس تصویر میں گجرات ٹائٹنز کے بلے باز شبھمن گل چنئی سپر کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں شاٹ کھیلتے ہوئے(اے ایف پی)

انڈین پریمیئر لییگ 2023 کا فائنل آج انڈین ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز اور ہردک پانڈیا کی دفاعی چیمپیئن ٹیم گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کرکٹ انسائیکلوپیڈیا وزڈن کی ویب سائٹ کے مطابق رواں سال کے سیزن کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقم کا اعلان بھی سامنے آ چکا ہے۔

فاتح ٹیم کو 20 کروڑ انڈین روپے ملیں گے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 60 کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ رنر اپ ٹیم کو 13 کروڑ انڈین روپے ملیں گے۔

تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کو سات کروڑ جبکہ چوتھے نمبر کی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس کو 6.5 کروڑ انڈین روپے دیے جائیں گے۔

سال 2008 میں جب انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز ہوا تھا تو جیتنے والی ٹیم کو 4.8 کروڑ انڈین روپے دیے گئے تھے یعنی اس اعتبار سے آئی پی ایل کی انعامی رقم میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔

2008 میں رنر اپ ٹیم کو بھی 2.8 کروڑ روپے دیے گئے تھے۔

بی سی سی آئی نے روانہ سیزن کے لیے کل انعامی رقم 46.5 کروڑ روپے رکھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ آٹھ سال سے جیتنے والی ٹیم کے لیے انعامی رقم کو نہیں بڑھایا گیا جبکہ 2021 میں رنر آپ ٹیم کے لیے مختص 11 کروڑ کو بڑھا کر 13 کروڑ کر دیا گیا۔

لیکن سال 2010 میں جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کو 10 کروڑ روپے دیے گئے تھے جس کی وجہ کرونا کی وبا سے اخراجات میں کی جانے والی کمی تھی۔

انفرادی ایوارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کو اورنج کیپ اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کو پرپل کیپ کے ساتھ 15 لاکھ انڈین روپے دیے جائیں گے۔

ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو 20 لاکھ انڈین روپے جبکہ سیزن کے موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کو 12 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سیزن کے 74 میچوں کے بہترین کھلاڑیوں کو بھی ہر میچ کے ایک لاکھ انڈین روپے دیے جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ