انڈیا سے جیتنے کی صلاحیت رکھتے تھے: پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم

جونیئر ہاکی ٹیم کی طرف سے مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے عبدالحنان نے کہا یورپین ٹیموں کے ساتھ مقابلے ضورری ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی گیم بہتر ہوسکے۔

پاکستانی ٹیم ایشیا جونیئر ہاکی کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد جمعے کی شب وطن واپس پہنچ گئی۔

جونیئر ہاکی ٹیم کی طرف سے مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے عبدالحنان نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا: ’انڈیا کے خلاف فائنل میں ایک گول سے ہارنے پر افسوس ہے۔ ہم نے جیتنے کے لیے بہت محنت کی تھی۔ لڑکوں نے بہت اچھی گیم کھیلی لیکن دوسرے نمبر پر رہے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل میں خود کو منوانے کے لیے یورپین ٹیموں کے ساتھ مقابلے ضورری ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی گیم بہتر ہوسکے۔

’یہاں کھلاڑیوں کو وہ سہولیات میسر نہیں جو دوسری گیمز کے کھلاڑیوں کو ہوتی ہیں تاہم ہاکی فیڈریشن کافی محنت کر رہی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہاکی کی بہتری کے لیے فیڈریشن سے تعاون کیا جائے۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ نو گول کرنے والے کھلاڑی عبدالرحمٰن نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’ہم نے سب ٹیموں کو ٹف ٹائم دیا اور میچ جیتتے رہے پہلے ایشیا کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے مقابلہ کیا۔

اس کے بعد ٹورنامنٹ میں بھی کئی میچ جیتنے کے بعد فائنل میں پہنچے۔ فائنل میں انڈین ٹیم کے ساتھ مقابلہ تھا ان سے بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔‘

ان کے بقول: ’انڈیا کے خلاف میچ میں سبھی لڑکوں کا جوش دگنا تھا، ملک کے جھنڈے کی لاج رکھنے کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن بد قسمتی سے ایک گول سے ہار گئے ورنہ کپ ہم نے ہی جیتنا تھا۔ آئندہ بہتر کارکردگی کے لیے مزید محنت کریں گے۔‘

جونیئر ہاکی ٹیم کی ایشیا جونیئر کپ میں دوسری پوزیشن ہاکی کے لیے خوشگوار ہے۔ اسی لیے ٹیم کی واپسی پر ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور انہیں روزانہ کا الاؤنس دینے کی یقین دہانی کرائی۔ کھلاڑیوں کے مطابق سپورٹس بورڈ کی جانب سے اس سے قبل ڈیلی الاؤنس ادا نہیں کیے گئے تھے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل